Rania
03-24-2015, 04:33 PM
بدلتے موسموں کی خوشبوئیں،
رنگوں کے گہرے نقش،
صحرا کی چمکتی دھوپ،
دریاؤں،پہاڑؤں،جنگلوں کے روپ میں
فطرت کے لاکھوں،خوشنما منظر،
مرے ہمراہ ہیں
مرے قدموں سے لپٹی رہ گزر کی دھول
اور اس دھول کے ہونٹوں پہ
اک لمبے سفر کی داستاں،
جس میں
کہیں پہ دھوپ کا جادو،
کہیں پہ ملگجی سائے کی خنکی،
بےنہایت وسعتوں کے دوش پر پھیلی ہوئی
اس زندگی کے ان گنت انداز،
سب کچھ ہے
مگر کچھ ہے
جو اوجھل ہے
وہ کیا ہے؟
کیا بتاؤں میں
ابھی تو رہگزر میں ہوں
ابھی حیرت مقدر ہے
رنگوں کے گہرے نقش،
صحرا کی چمکتی دھوپ،
دریاؤں،پہاڑؤں،جنگلوں کے روپ میں
فطرت کے لاکھوں،خوشنما منظر،
مرے ہمراہ ہیں
مرے قدموں سے لپٹی رہ گزر کی دھول
اور اس دھول کے ہونٹوں پہ
اک لمبے سفر کی داستاں،
جس میں
کہیں پہ دھوپ کا جادو،
کہیں پہ ملگجی سائے کی خنکی،
بےنہایت وسعتوں کے دوش پر پھیلی ہوئی
اس زندگی کے ان گنت انداز،
سب کچھ ہے
مگر کچھ ہے
جو اوجھل ہے
وہ کیا ہے؟
کیا بتاؤں میں
ابھی تو رہگزر میں ہوں
ابھی حیرت مقدر ہے