PDA

View Full Version : ازبکستان کے سفیر صاحب


bint-e-masroor
03-19-2015, 12:44 PM
ازبکستان کے سفیر صاحب نے پہلے ہمیں شہر دیکھایا پھر ہمیں شہر کو دیکھانے نکل پڑے ۔ وہ ھمیں شہر کی سب سے بڑی این جی او یوتھ ڈویلپمنٹ کی تقریب میں لے گئے ۔ اس یوتھ کلب میں ہمارے علاوہ جو ینگ آدمی تھے ان میں عطاالحق قاسمی اور امجد اسلام امجد شامل تھے ۔ تقریب قدیم عمارت کی چھت پر تھی ،ہم پوری تقریب میں سوچتے رہے کہ عمارت پرانی ہے یا شرکا۔
تقریب میں ایک فیشن شو بھی تھا،فیشن شو کے معاملے میں ہر ملک کی اپر کلاس ایک سی ہوتی ہے.جس میں بد صورت خواتین کی بہت قدر و قیمت ہوتی ہے.
کچھ بیویاں اپنے خاوند کے ساتھ بھی آئی ہوئی تھیں، وہ ایک دوسرے سے اس قدر پیار سے پیش آ رہے تھے کہ انکے میاں بیوی ہونے پر شک ہو رھا تھا ،ان میں سے ایک بولی ، میرے خاوند کو بھی وہی لباس پسند آیا جو مجھے آیا ۔وہ خریدنے کے لیے راضی بھی ہے ،لیکن مسلہ یہ ہے کہ وہ لباس ماڈل سمیت خریدنا چاہتا ہے۔
فیشن شو کے بعد گانے کا اہتمام تھا گلوکارہ کی آواز ایسی تھی کہ امجد اسلام امجد کو کہنا پڑا" سردی تو ہمیں بھی لگ رہی ہے لیکن ہمارے منہ سے ایسی آوازیں نہیں نکل رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ .... ڈاکٹر یونس بٹ

Aftab Afi
03-19-2015, 03:29 PM
Very Nice

Rania
03-19-2015, 05:52 PM
Nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.