PDA

View Full Version : رنبیر کپور کی محبت میں کترینہ کیف حد سے آگ


Rania
03-04-2015, 07:23 AM
http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-03-03//news-1425402569-2203_large.jpg


ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف اداکار رنبیر کپور کی دلہن بننے والی ہیں مگر انہیں کپور خاندان میں شامل ہونے کی اتنی جلدی ہے کہ شادی سے پہلے ہی رنبیر کے خاندان میں گھلنے ملنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ باقاعدگی سے رنبیر کے گھر کے چکر لگا رہی ہیں اور رنبیر کے علاوہ اس کے گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزار رہی ہیں۔ انہوں نے WhatsApp ویب سائٹ پر "The Kapoors" کے نام سے ایک گروپ کا آغاز بھی کیا ہے جس کی ایڈمن وہ خود ہیں اور اس گروپ کے ذریعے وہ اپنے ہونے والے سسرال کو خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس طرح انہوں نے شادی سے پہلے ہی اپنا شمار کپور فیملی میں کر لیا ہے . انہوں نے اس گروپ میں رنبیر کی والدہ، نیتو کپور، والد رشی کپور اور ان کے علاوہ دیگر عزیزوں، ردھما کپور اور سوزان ٹورکٹ کو بھی شامل کیا ہے۔
دوسری جانب رنبیر کپور کترینہ کی بھرپور پیش قدمی سے کچھ گھبرا گئے ہیں اور میڈیا کے تیکھے سوالوں سے بچتے پھر رہے ہیں۔ شوبز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کترینہ رنبیر کی دلہن بننے سے پہلے ہی کترینہ کپور بن گئی ہیں۔

(‘“*JiĢäR*”’)
03-09-2015, 11:04 AM
Very Nice

~!~hasnain~!~
08-24-2015, 02:28 AM
محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

Princess Urwa
09-01-2015, 08:00 AM
Nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.