PDA

View Full Version : عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت"


bint-e-masroor
02-23-2015, 10:00 AM
* اسکارف *
ضرور پڑھیں٠
= = = = = = = = = =
اسلام کے بارے میں ایک نئی بحث کا سامنا اسے تب کرنا پڑا جب سترہ سال کی عمر میں اس کے اسکول میں آنے والی ایک مسلم لڑکی کو صرف اسکارف پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا- اس کے لئے یہ بات ایک جھٹکے کی طرح تھی- صرف اسکارف لینے پر اسکول سے روک دینا؟ اسکی سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ اس ايشو پر اپنے رد عمل کا اظہار کس طرح کرے- وہ خود مسلم ممالک میں لڑکیوں کو اسکارف لیے اسکول میں آتے دیکھ چکا تھا اور اس کے لیے یہ ایک معمولی بات تھی مگر اب یہ معمولی بات نہیں رہی تھی- اس لڑکی کے والدین نے لڑکی کا اسکارف اتروانے کے بجاۓ عدالت میں مقدمہ درج کر دیا تھا اور اخبارات دھڑا دھڑ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے-
چند ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ ہو گیا تھا- عدالت نے اسکول کی انتظامیہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا- وہ لڑکی اس وقت اسکول آ سکتی تھی جب وہ اسکارف کے بغیر آتی اور وہ لڑکی اسکول نہیں آئی- اس نے کسی دوسرے اسکول میں ایڈمیشن لے لیا جہاں وہ اسکارف کے ساتھ جا سکتی تھی- اخبارات نے اسکول کی انتظامیہ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسا دیے تھے- جنھوں نے مسلمانوں کی طرف سے مذھبی تعصب پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا-
اگر جج یہودی، ملک عیسائی ہو اور اپیل کرنے والا مسلمان ہو تو پھر ایسے ہی فیصلے کی توقع رکھی جا سکتی ہے- اس نے اگلے دن کیفے ٹیریا میں اپنے ایک پاکستانی کلاس فیلو کے منہ سے طنزیہ انداز میں یہ بات سنی تھی-
اس اسکول میں ایک لڑکی ٹاپ لیس پہن کر آ جائے گی کوئی مذھبی تعصب نہیں پھیلے گا مگر ایک مسلمان لڑکی سر ڈھانپ کر آۓ گی تو قیامت آ جائے گی- ہمارے دین کی امتیازی صفت حیا ہے اور ہماری عورتوں کے اسکارف میں انھیں یہ صفت نظر آنے لگتی ہے- اسکارف ختم کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے دین پر غالب آ گئے ہیں- یہ ہماری شناخت سے خوف کھاتے ہیں چاہے وہ ہماری عورتوں کے لباس میں نظر آۓ یا مردوں کی داڑھيوں میں-
عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت" سے اقتباس

(‘“*JiĢäR*”’)
02-23-2015, 10:08 AM
Very nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.