Log in

View Full Version : ہزاروں کا مجمع


bint-e-masroor
02-23-2015, 08:45 AM
اُس کے ہاتھ میں پستول تھا اور سامنے ہزاروں کا مجمع،
سب کے ہاتھ خالی،
کچھ کے تو پیٹ بھی خالی،
کسی کے جسم پر پورا لباس نہ تھا،
سب کی آنکھوں میں وحشت تھی،
چہرے پر گھبراہٹ،
سب کی نظر اُس کے پستول پر تھی،
یہ بات سب جانتے تھے کہ پستول میں صرف ایک گولی ہے،
ایک گولی کافی ہے،
یہ بات سب کو معلوم تھی،
سب ساکت تھے،
کوئی ایک قدم آگے بڑھانے کو تیار نہیں تھا،
آخر اُس نے پستول والا ہاتھ بلند کیا اور گولی چلا دی،
سب بھاگ کھڑے ہوئے،
اور اور اور
اولمپک ریس شروع ہوگئی۔

(‘“*JiĢäR*”’)
02-23-2015, 10:08 AM
Very nice

Aftab Afi
03-04-2015, 10:05 PM
very NIce

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.