Rania
02-03-2015, 06:06 PM
کاش تو بھی ہو سراپا جستجو میرے لئے
تو پھرے آوارگی سے چار سُو میرے لئے
میں چمک بن کے بسوں لال و گوہر کے درمیاں
تو کرے پھر پھتروں سے گفتگو میرے لئے
جب تصور میں تیرے میں لپکوں گونج کی طرح
خود کرے تو اہتمامِ رنگ و بو میرے لئے
میں سمندر کی طرح خاموش بیٹھوں منتظر
تو چلے کہسار سے پھر مثلِ آب جو میرے لئے
میں ہوا کے دوش پر اُڑ جاؤں رشتے توڑ کر
شہر میں ہو تو پریشاں کُو بہ کُو میرے لئے
تو پھرے آوارگی سے چار سُو میرے لئے
میں چمک بن کے بسوں لال و گوہر کے درمیاں
تو کرے پھر پھتروں سے گفتگو میرے لئے
جب تصور میں تیرے میں لپکوں گونج کی طرح
خود کرے تو اہتمامِ رنگ و بو میرے لئے
میں سمندر کی طرح خاموش بیٹھوں منتظر
تو چلے کہسار سے پھر مثلِ آب جو میرے لئے
میں ہوا کے دوش پر اُڑ جاؤں رشتے توڑ کر
شہر میں ہو تو پریشاں کُو بہ کُو میرے لئے