PDA

View Full Version : دنیا کا پل صراط سے اقتباس


bint-e-masroor
01-26-2015, 10:58 AM
" ایک نیک دل انسان کو کوئی شرارت سے بار میں لے آیا، انہوں نے وہیں دیوار کی طرف منہ کر کے وعظ دینا شروع کردیا سب لوگ تو وہاں نشے میں دھت تھے، میں وہاں رقص کر رہی تھی اور ایک ساتھی ڈرم بجا رہا تھا ، ہم دونوں پر اللہ کی رحمت ہوئی اور ہم نے اسلام قبول کر لیا۔ میں نے وہیں میز پر پڑی چادر سے اپنا جسم ڈھانپا اور آج تک دوبارہ اس جسم سے پارسائی کو جدا نہیں ہونے دیا۔ "
کل کی چیری اور آج کی خدیجہ نے پراعتماد لہجے میں اپنی بات بیان کی۔
"اتنی سی دیر میں تم مسلمان ہو گئی ؟ بناء کچھ جانے۔ ؟ " کیتھی نے حیرت سے استفسار کیا ۔
" میری دوست ! مجھ جیسے لوگ جو اپنی ذات اور ماحول کے گھپ اندھیرے میں کھو جاتے ہیں،انہیں اس گھنی تاریکی کا ادراک ہو ہی جاتا ہے۔ اور ان کے لیے روشنی کی اک کرن ہی تاریکی کے اس سمندر کا سینہ چیر دیتی ہے۔ بات تو صرف شعور کی ہے۔ جب میں نے روشنی کو پا ہی لیاتو کیسا تردد اور کیسی دیر۔ "
دنیا کا پل صراط سے اقتباس

Aftab Afi
01-26-2015, 01:22 PM
Boht Unda sharing thnx 4 sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.