PDA

View Full Version : انسداد دہشت گردی کے ناگزیر تقاضے


Aftab Afi
01-20-2015, 09:50 AM
:salam::pak::
وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے درج ذیل اقدامات ناگزیر ہیں.
*آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانا ہو گا.
*دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی.
*دہشت گردی نتیجہ ہے انتہاپسندی کا, اور انتہاپسندی جنم لیتی ہے بنیاد پرستی سے, لہذا دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بنیاد پرستی کا انسداد بہت ضروری ہے.
بنیاد پرستی کو ختم کرنے کے لیے پہلے اس کے اسباب کو سمجھنا ہو گا.
بنیاد پرستی کے گڑھ /مراکز ہمارے سماجی دھارے سے کٹے ہوئے مدارس کا نیٹ ورک ہے, جہاں سماجی پسماندگی (جو ہمارے ملک پر سرمایہ داری نظام کے تسلط کا نتیجہ ہے )کا شکار بچوں کو ایک خاص ماحول میں بنیاد پرست بنا دیا جاتا ہے. اور پھر یہ وہ خام مال ہوتا ہے جسے بوقت ضرورت بدنام زمانہ امریکی سی آئی اے اپنے سامراجی مقاصد کےتحت دہشت گردی کے لیے استعمال کرتی ہے. پس دہشت گردی کی جڑ یعنی بنیادپرستی کے انسداد کے لیے درس نظامی کو یونیورسٹی کی سطح پر بطور نصابی کمبینیشن کے شامل کرنا ہو گا, جہاں طلبا کو بنیادی یکساں تعلیم (بارھویں جماعت تک )کے بعد اپنی اپنی افتاد طبع کے مطابق سپیشلائزیشن /تخصیص کے لیے شعبے کے انتخاب کی آزادی ہو, یعنی طالبعلم میڈیکل, سائنس, انجینئرنگ, درس نظامی سمیت سماجی علوم کے کسی بھی شعبے میں اپنے مزاج /طبعی رجہان کے مطابق داخلہ لینے میں مکمل آزاد ہو, اس طرح دینی تعلیم کے حصول پر بھی کوئی قدغن نہیں آئے گی اور سماجی دھارے سے الگ تھلگ مدارس کے نیٹ ورک کو بنیاد پرستی اور پھر انتہاپسندی و دہشت گردی کے لیے پروان چڑھانے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے گی.
یہاں یہ بات پیش نظر رہے کے دین اسلام کے دور عروج میں یہی ایک ہی نظام تعلیم رائج تھا, جہاں سے حکمراں,سماجی علوم کے ماہرین اور علماء سب ایک ہی چھت تلے پڑھ کر فارغ التحصیل ہوتے تھے, البتہ جب برصغیر پر انگریز استعمار کا قبضہ ہوا تو اس وقت ولی اللہی تحریک کے علماء حقہ نے انگریز کے نظام پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ایک خاص حکمت عملی کے تحت مدارس کا نظام قائم کیا جن کی آڑ میں اصل مقصد انگریز استعمار کی غلامی سے مادروطن کی آزادی کے لیے تحریک پروان چڑھانا تھا,
پھرجب پاکستان معرض وجود میں آگیا اور بدقسمتی سے امریکی سامراجی ریشہ دوانیوں کے طفیل پاکستان کی تشکیل قائداعظم کے وژن اور عوامی امنگوں کے مطابق نہ ہو سکی تو یہاں وہ حالات پیدا ہو گئے کہ پاکستان کا مذہبی طبقہ بالعموم اہل حق کی مرکزیت سے کٹ گیا.دراصل عوامی خوائشات کے برعکس امریکی سامراج پاکستان پر مسلط, قائداعظم کےبقول "کھوٹے سکّوں " (گماشتہ سرمایہ داروں, جاگیرداروں, کرپٹ بیوروکریسی )کے ساتھ ملی بھگت کر کے پاکستان کو سرمایہ داریت و سامراجیت کے دشمن سوشلسٹ روس کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا, چناچہ پھر وہ وقت آگیا کہ امریکی سامراج نے آمر ضیا ء الحق کے ذریعے اہل حق کی مرکزیت سے کٹے ہوئے مدارس سے وابسطہ مذہبی طبقات کو افغانستان کی سرزمین پر سوشلسٹ روس کے خلاف جہاد کے مقدس عنوان سے سامراجی مفادات کی دھکائی گئی جنگ کی بھٹی میں جھونک دیا. اسی سامراجی جنگ کے بطن سے ہی موجودہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی,انتہا پسندی, فرقہ واریت اور منشیات فروشی کی مکروہ آلائشوں نے جنم لیا, جوامریکی سامراجی سی آئی اے کے ہاتھوں آج اژدھا بن کر ہمارے وجود قومی کو نگل رہی ہیں.
*مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں پر مکمل پابندی عائد کرنا ہو گی
*دہشت گردی امریکی سامراج کا ایک ہتھیار ہے, لہذا انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی حکمت عملی سے نکل کر ریجنل ممالک (روس, چین, ایران, سارک ) کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا.
*پیش نظر رہے کہ دہشت گردی کے حوالےسےدرست ادراک اور درجہ بالا اقدامات اٹھائے بغیر دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں.

Princess Urwa
01-20-2015, 01:30 PM
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
01-20-2015, 01:48 PM
Very nice

Aftab Afi
01-20-2015, 05:16 PM
Thnx all

Masoom pari
01-27-2015, 11:25 AM
Good Sharing

Aftab Afi
01-27-2015, 07:57 PM
Thnx pari

Rania
01-28-2015, 03:15 PM
Thanks for sharing

Aftab Afi
01-28-2015, 03:47 PM
Thnx Rania

bint-e-masroor
02-11-2015, 10:09 AM
آپ نے ٹھیک کہا کہ پہلے نظام ایک ہی تھا تو کوئ مسلہ نہ ھوا لیکن یہ تفریق علماء نے نہیں بلکہ انگریزں کہ پیدا کردا نظام نے کی ہے
اگر آج دو چار ڈاکٹر دہشت گردی کر دیں تو کیا وہاں انجیرنگ پڑھانا شروع کردنگے
قانون اور انصاف کا فوری حرکت میں آنا ھی اسے ختم کرسکتا ہے

Aftab Afi
02-11-2015, 11:50 AM
Jee han ap samaj gai hain Thnx 4 comments

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.