PDA

View Full Version : ارفع کریم


Rania
01-14-2015, 03:06 PM
https://scontent-b-lhr.xx.fbcdn.net/hphotos-xfp1/v/t1.0-9/10931385_737632303001065_6717515568329893693_n.jpg ?oh=1a278f4514a13ddbc3ab1f0e77fd026c&oe=5533C794نو سال کے مختصرعرصہ میں کامیابیوں کی رفعتوں کو چھونے والی معصوم ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے، آج بھی وہ من موہنا چہرہ نگاہیں دھندلارہا ہے، دل دکھا رہا ہے

ارفع صلاحیتوں کی مالک ارفع کریم آج ہم میں نہیں، ہم سے رخصت ہوئے ارفع کو تین برس گزر گئے مگر آج بھی آنکھیں نم اور دل اداس ہیں،چھوٹی سی لڑکی،لیکن کام بڑے بڑے،یہ تعارف ہے ارفع کریم رندھاوا کا، جس نے صرف 9 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور پاکستان کا سرفخر سے بلند کر دیا، مائیکروسافٹ ہیڈکوارٹر،امریکا میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کے ساتھ یادگار تصویر ارفع کریم کے کارنامے کا منہ بولتا ثبوت ہے,اپنی ذہانت کے باعث وہ ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس کی حقدار بھی بنیں، ارفع کے باعث جوعزت اس ملک و قوم کو ملی، وہ ناقابل فراموش ہے،ارفع کی زندگی صرف سائنس و ٹیکنالوجی تک ہی محدود نہ تھی، وہ الفاظ کو خوبصورت شعروں میں پرونا بھی خوب جانتی تھی، 22 دسمبر 2011ء کو ارفع کریم اچانک کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوئی اور پھر اس ذہین دماغ پر خاموشی چھا گئی،، پوری قوم ارفع کی صحت یابی کے لئے دعا گو تھی، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 14 جنوری 2012 کو قوم کی یہ ہونہار بیٹی ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئی,,ارفع کریم فیصل آباد کے گاوں رام دیوالی میں آسودہ خاک ہیں

Princess Urwa
01-15-2015, 01:05 PM
thanks for sharing

pakeeza
01-15-2015, 08:09 PM
Allah Rehm kary sb py Ameeeeeen

(‘“*JiĢäR*”’)
01-16-2015, 10:44 AM
Very nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.