PDA

View Full Version : Mojza By ALLAH (Must Watch)


NiKo
01-03-2015, 01:03 PM
وہ وقت جب شیروں نے انسانو ں سے لڑکی کی جا ن بچا لی

http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2015-01-02/news-1420214941-7607.jpg

ادیس ابابا (نیوز ڈیسک) جنگلی درندوں سے انسان کسی رحم کی توقع نہیں کرسکتا لیکن قدرت چاہے تو یہی درندے اس کی جان اور عزت کے محافظ بھی بن سکتے ہیں۔ افریقی ملک ایتھوپیا میں چند سال قبل ایسا ہی واقعہ پیش آیا . یہ واقعہ معتبر خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے دنیا تک پہنچایا جس کے مطابق ایک 12 سالہ مغوی لڑکی کو تین جنگلی شیروں نے اغوا کاروں سے بچایا اور اس وقت تک اس کا ساتھ نہ چھوڑا جب تک کہ لوگ اسے ڈھونڈتے ہوئے جنگل میں نہ پہنچ گئے۔

س نوعمر لڑکی کو سات شیطان صفت مردوں نے اغوا کیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہتے تھے مگر لڑکی کی مزاحمت اور چیخ و پکار پر اسے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جب یہ لڑکی کو زمین پر گرا کر اس پر بدترین تشدد کررہے تھے تو اچانک وہاں تین شیر نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر اغوا کار فوری طور پر ایک گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے جبکہ لڑکی کو مرنے کیلئے وہیں چھوڑ دیا۔
ان ظالموں کی توقع کے برعکس تینوں شیر لڑکی کے قریب آئے اور اس کے ارد گرد بیٹھ گئے۔ لڑکی بھی شدید خوفزدہ تھی لیکن جب کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شیروں نے اسے کچھ نہ کہا اور اس کے قریب بیٹھے رہے تو وہ سمجھ گئی کہ خدا نے اس کیلئے مدد بھیجی ہے۔ جب پولیس اور مقامی لوگ مزید کئی گھنٹے بعد اس علاقے میں پہنچے تو شیر انہیں دیکھتے ہی دوبارہ جنگل میں غائب ہوگئے۔ یہ تفصیلات خود لڑکی نے اور پولیس سارجنٹ ووندیموو یداجو نے بیان کیں۔
ماہر جنگلی حیات سٹوارٹ ولیمز کا کہنا ہے کہ غالباً لڑکی کے رونے اور سسکیوں کی آواز نے شیروں کو اپنے بچوں کی آوازوں کا تاثر دیا اور وہ اس کی حفاظت کیلئے اس کے قریب بیٹھ گئے، لیکن مقامی لوگ اسے قدرت کا معجزہ قرار دیتے ہیں۔

http://dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads/digital_news/2015-01-02/news-1420214938-2865.jpg

Aftab Afi
01-03-2015, 05:15 PM
wah Niko Nice sharing

!! Aiza Khan
01-03-2015, 06:30 PM
hmmmm nice

Yaadain
01-06-2015, 06:53 PM
Masha ALLAH .. Jab Allah Apki Madad Karta Hain To Koi Aap Par Ghalib Nahi Aa Sakhta Hain (Alquran) Shukriya ..

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.