NiKo
01-02-2015, 07:55 AM
ہٹلر کا ہم شکل ہونا یورپی شہری کے لیے نیک شگون ثابت ہوا
http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2015-01-01/news-1420128848-1995.jpg
پریسٹینا ( نیوز ڈیسک ) دوسری جنگ عظیم کے سیاہ کردار جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کو ساری دنیا میں نفرت کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن یورپی ملک کسووو کے ایک باشندے کی ہٹلر کے ساتھ حیرت ناک مماثلت نے اسے ہیرو بنا دیا ہے۔
انچاس سالہ ایمن جنوو کی کے چہرے کے خدوخال ، بالوں کے انداز اور خصوصاً مونچھوں نے اسے ہو بہو ہٹلر بنا دیا ہے۔ایمن جہاں بھی جاتا ہے لوگ اس کے گرد جمع ہو جاتے ہیں ۔اس نے ہٹلر کے ساتھ غیر معمولی مشابہت کو اپنا ذریعہ روزگار بنا لیا ہے اور اگر اس کی تصویر بنانا ہو تو وہ 60 پاﺅنڈ وصول کرتا ہے۔ ایمن کہتا ہے کہ چونکہ اس کے ساتھ تصویر بنوانے والوں کی کوئی کمی نہیں لہذا اسے اچھی خاصی آمدنی ہو جاتی ہے۔
اس شخص کی صرف شکل ہی نہیں بلکہ سوچ بھی کسی حد تک ہٹلر جیسی ہے۔وہ کہتا ہے کہ سربیا کے لوگ اس کے دشمن ہیں اور چونکہ ہٹلر بھی سربیا کا دشمن تھا اس لئے وہ ہٹلر کے ساتھ ذہنی قربت بھی محسوس کرتا ہے ۔واضح رہے کہ اگر ایمن جرمنی میں یہ حلیہ اختیار کرتا تو اسے جیل جانا پڑتا کیونکہ وہاں ہٹلر اور اس کی نازی پارٹی کی کسی بھی علامت کی سرعام نمائش جرم ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads/digital_news/2015-01-01/news-1420128846-7301.jpg