PDA

View Full Version : ایک آدمی کا گدھا کنویں میں گرگیا


bint-e-masroor
01-01-2015, 10:41 AM
ایک آدمی کا گدھا کنویں میں گرگیا ۔ گدھا خوف سے چیخنے چلانے لگا ۔ اسی صورتحال میں کئی گھنٹے گذر گئے ۔ اس آدمی نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح گدھے کو کنویں سے باہر نکالے لیکن کوئی صورت نہ بن پائی ۔ آخرکار اس آدمی نے سوچا کہ یہ تو بوڑھا گدھا ہے اب یہ کس کام کا ۔ اور یہ کنواں بھی اب قابل استعمال نہیں اس لیے اس گدھے کو کنوئیں میں ہی دفن کردتیا ہوں ۔ یہ سوچ کر اس نے اپنے چار پانچ دوستوں کو بلایا اور کنویں کو مٹی سے بھرنے لگا ۔ پہلے تو گدھا گھبرا گیا کہ یہ کیا ہورہا ہے اور وہ چیخنے لگا لیکن پھر تھوڑی دیر بعد خاموش ہوگیا ۔ تھوڑی دیر بعد اس آدمی نے اندر جھانک کردیکھا کہ گدھا مٹی میں دفن ہوا یا نہیں تو اس نے دیکھا کہ گدھا اپنے اوپر پڑنے والے مٹی کو جھٹکتا اور پھر اپنے سموں کی مدد سے اکٹھی کرکے اس کے اوپر کھڑا ہوجاتا ۔ اس طرح جیسے جیسے وہ مٹی ڈالتے گئے گدھا مٹی کا ڈھیر بنا کر اوپر آتا رہا اور تھوڑی ہی دیر میں وہ کنوئیں کی منڈیر کے قریب آگیا ۔ اس آدمی نے مٹی ڈالنا بند کی اور گدھے کو باہر نکال لیا
زندگی میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ہمت نہ ہاریں اورہر مشکل کو اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں ۔ یاد رکھیں اللہ بھی انکی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں

Golden Tears
01-01-2015, 11:57 AM
nice.......

Rania
01-01-2015, 02:50 PM
Buhat acha msg
Thanks for sharing

Aftab Afi
01-01-2015, 03:43 PM
Nice Masg Thnx 4 Sharing

Akash
01-01-2015, 10:06 PM
Tnks fo sharing vry nice.

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.