PDA

View Full Version : آئی فون سے بھی مہنگے چینی سیب


NiKo
12-30-2014, 08:38 AM
آئی فون سے بھی مہنگے چینی سیب

http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2014-12-29/news-1419856659-4959.jpg



بیجنگ(نیوزڈیسک)آپ کو علم تو ہوگا کہ ایپل کا آئی فون 6کس قدر مہنگا ہے لیکن حال ہی ایسے سیب متعارف ہوئے ہیں جن کی قیمت اس فون سے بھی زیادہ ہے۔ان سیبوں کے 12کے سیٹ کی قیمت آئی فون 6سے بھی زیادہ ہے اور یہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژو کے شہر نان جنگ کی سپر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیے گئے۔


کرسمس کے موقع پر 12سیبوں کا سیٹ جنہیں ’پرامن سیب‘ کا نام دیا گیا کو 950ڈالر(95ہزار وپے)میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔ ہر سیب میں چینی سال کا نام کندہ تھا اور یہ سیٹ بہت تیزی سے مقبول اور فروخت ہوئے۔ سٹور کے مالک جی شلنگ کا کہنا ہے کہ یہ عام سے سیب ہیں اور ان پر صرف چینی مہینوں کے نام لکھ کر انہیں خاص بنایا گیا اور لوگوں کو یہ آئیڈیا بہت پسند آیا۔

(‘“*JiĢäR*”’)
12-30-2014, 11:56 AM
:lol:... interesting

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.