~wish munda~
04-20-2009, 01:34 AM
جل اٹھے ہیں نگاہوں میں کتنے دیئے اک تیرے نام سے
کھل اٹھےراستوں میں عجب پھول سے اک تیرے نام کے
کوئی خوشبو سی تھی لے اڑی جو ہمیں راستہ راستہ
دیکھتے دیکھتے طے ہوئے مرحلے اک تیرے نام سے
درد تھا مستقل،بے ٹھکانہ تھا دل اور ہم پابہ گل
چین سا آگیا خواب روشن ہوئے اک تیرے نام سے
جتنے جالے تنے تھے مری روح پر سب دھواں ہو گئے
دور ہونے لگے سارے شکوے گلے اک تیرے نام سے
گنگنانے لگی ہے مری روح بھی تیری یاد آگئی
جگمگانے لگے میرے سب آئنے اک تیرے نام سے