PDA

View Full Version : حمد


intelligent086
12-25-2014, 08:47 PM
حمد


ترا پر تو مکان و لا مکاں پہ گو خدا یا ہے
مگر میں نے ترا جلوہ شکستہ دل میں پا یا ہے

خدا یا ! نظمِ عالم میں حقیقت ہے یہ قرآنی
عیاں ہو نے کا جب تجھ کو ہوا تھا شوقِ سبحانی
فقط کن کہہ کے تھا پیدا کیا یہ بندۂ فانی
بنائی اپنی صورت پہ تھی تو نے شکلِ انسانی

گو شوقِ خود نمائی میں مجھے تو نے بنایا ہے
مگر میں نے ترا جلوہ شکستہ دل میں پایا ہے

بنا کے مجھ کو سجدے کو کہا جن و ملائک کو
گری سجدے میں سب افلاک کی مخلوق فوراً گو
مگر ابلیس نے جونہی کیا انکار سجدے کو
ہوا قہرِ خداوندی سے شامل فاسقوں میں وہ

گو تو نے مجھ کو مخلوقات میں افضل بنایا ہے
مگر میں نے ترا جلوہ شکستہ دل میں پایا ہے

جھلک تیری کبھی دیکھی ہے گردوں نے ستاروں میں
کبھی دیکھی قہاروں میں ، کبھی دیکھی غفاروں میں
کبھی دیکھی نظیروں میں ، کبھی دیکھی نظاروں میں
کبھی دیکھی خزاؤں میں ، کبھی دیکھی بہاروں میں

تو ہر عالم کے ہر ذرّے میں ہر لمحہ سمایا ہے
مگر میں نے ترا جلوہ شکستہ دل میں پایا ہے

Rania
12-26-2014, 09:35 AM
JazakAllah Khair

PRINCE SHAAN
08-30-2015, 11:34 PM
جزاک الله خیرا
خوبصورت استراک کیا ہے آپ نے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.