intelligent086
12-25-2014, 08:45 PM
نعت
درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
شرک سے پاک کیا تو نے مسلمانوں کو
تجھ سے نیچے شبِ معراج رہے نور و بشر
کتنا اونچا کیا اللہ نے تری شانوں کو
کیا ترے نطق کا اعجاز ہے خود اللہ نے
اپنے فرمان کہا ہے تیرے فرمانوں کو
اس زمانے میں بھی اک بھیج بلالِ حبشی ؓ
ہم ترستے ہیں ترے دور کی آذانوں کو
قیصر و کسریٰ ہیں قربان تری عظمت پر
تو نے دنیا کی امامت دی شتر بانوں کو
کب سے دیدار کا مشتاق کھڑا ہوں در پر
آج آقا ! پورا کر دو میرے ارمانوں کو
متحد ذاتِ محمدؐ پہ تھی امّت یوسف ؔ!
کون اب جوڑے گا تسبیح کے ان دانوں کو
درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
شرک سے پاک کیا تو نے مسلمانوں کو
تجھ سے نیچے شبِ معراج رہے نور و بشر
کتنا اونچا کیا اللہ نے تری شانوں کو
کیا ترے نطق کا اعجاز ہے خود اللہ نے
اپنے فرمان کہا ہے تیرے فرمانوں کو
اس زمانے میں بھی اک بھیج بلالِ حبشی ؓ
ہم ترستے ہیں ترے دور کی آذانوں کو
قیصر و کسریٰ ہیں قربان تری عظمت پر
تو نے دنیا کی امامت دی شتر بانوں کو
کب سے دیدار کا مشتاق کھڑا ہوں در پر
آج آقا ! پورا کر دو میرے ارمانوں کو
متحد ذاتِ محمدؐ پہ تھی امّت یوسف ؔ!
کون اب جوڑے گا تسبیح کے ان دانوں کو