PDA

View Full Version : سبطِ مصطفٰیؐ


intelligent086
12-25-2014, 08:44 PM
سبطِ مصطفٰیؐ

کٹ کے بھی ہے بلند جو سر ہے حسینؓ کا
آ باد لٹ کے بھی ہے جو گھر ہے حسینؓ کا

کمزور و نا تواں کا سہا را ہیں بن علیؓ
درد و ا لم میں نام سپر ہے حسینؓ کا

ہر آ ستاں پہ دیکھا ہے تشکیک کا صنم
عزم و یقیں جہاں ہے وہ در ہے حسینؓ کا

ان پر تھا فرض چلنا عزیمت کی راہ پر
ہر عالمِ شہود نگر ہے حسینؓ کا

کس دھج سے کر بلا کو گئے سبطِ مصطفٰی
ر شکِ جہاں بنا جو سفر ہے حسین ؓ کا

تنہا حسین ڈٹ گیا با طل کے سا منے
شیرِ خدا ہے جو وہ پدر ہے حسینؓ کا

للکارا تھا یزید کو ایسے حسینؓ نے
ہر اک یزیدِ وقت کو ڈر ہے حسینؓ کا

یوسفؔ ! یزیدِ قوم کو خطرہ ہے آج بھی
اس را کھ داں میں اب بھی شرر ہے حسینؓ کا

Rania
12-26-2014, 09:36 AM
JazakAllah

PRINCE SHAAN
08-30-2015, 11:35 PM
جزاک الله خیرا
خوبصورت استراک کیا ہے آپ نے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.