intelligent086
12-25-2014, 08:38 PM
٭
موجِ مضطر ! تو نہ کر راستہ ٹیڑھا اپنا
پار ہو نا ہے ابھی پیار کا بیڑا اپنا
آج تو وہ بھی بہت روئے پسِ چلمن سے
میں نے جب درد بھرا راگ یہ چھیڑا اپنا
میں نے سوزن سے سیا ہوش میں آ کر پہلے
پھر بے ہو شی میں گریبان ادھیڑا ا پنا
اس نے مر ہم نہیں ر کھنا تھا تو پھر کیوں میں نے
ز خم د کھلا کے اسے ، د رد اکھیڑا اپنا
ہم نے کو شش تو بہت کی کہ نہ ر سوا ئی ہو
پھر بھی مشہور ہوا خوب بکھیڑا ا پنا
بھول کر بھی نہ کنارے کو کبھی یاد کروں
مجھ کو ایسا تو لگا موج تھپیڑا ا پنا
کیوں مجھے قتل ہو کر تے میری بد حا لی پر
میں چلا جا تا ہوں یہ چھوڑ کے کھیڑا ا پنا
مجھ کو پھر حسن کی محفل میں نہ لے جا یوسفؔ!
میں نے مشکل سے بہت د رد نبیڑا ا پنا
موجِ مضطر ! تو نہ کر راستہ ٹیڑھا اپنا
پار ہو نا ہے ابھی پیار کا بیڑا اپنا
آج تو وہ بھی بہت روئے پسِ چلمن سے
میں نے جب درد بھرا راگ یہ چھیڑا اپنا
میں نے سوزن سے سیا ہوش میں آ کر پہلے
پھر بے ہو شی میں گریبان ادھیڑا ا پنا
اس نے مر ہم نہیں ر کھنا تھا تو پھر کیوں میں نے
ز خم د کھلا کے اسے ، د رد اکھیڑا اپنا
ہم نے کو شش تو بہت کی کہ نہ ر سوا ئی ہو
پھر بھی مشہور ہوا خوب بکھیڑا ا پنا
بھول کر بھی نہ کنارے کو کبھی یاد کروں
مجھ کو ایسا تو لگا موج تھپیڑا ا پنا
کیوں مجھے قتل ہو کر تے میری بد حا لی پر
میں چلا جا تا ہوں یہ چھوڑ کے کھیڑا ا پنا
مجھ کو پھر حسن کی محفل میں نہ لے جا یوسفؔ!
میں نے مشکل سے بہت د رد نبیڑا ا پنا