intelligent086
12-25-2014, 08:27 PM
٭
بند کر تا ہے وہ یوں آنکھوں کے در وا زوں کو
میں چرا لوں نہ کہیں دل میں چھپے رازوں کو
عرش پر مجھ کو اڑا تا ہے وہ با دل کی طرح
مات کر تا ہوں میں شہبازوں کی پر وا زوں کو
وصل دراصل ہے دیوانوں کا ا یقان فقط
عشق کی راہ میں شا مل نہ کر اندازوں کو
دنیا وا لوں پہ یہ کر دوں گا حقیقت روشن
چھیڑنا ٹھیک نہیں ہے ترے جانبازوں کو
چھیڑ مت ذکرِ لب و کا کل و رخسارِ صنم
کان دھر کر ذرا سن وقت کی آوازوں کو
زند گی چھوڑ دے جا تو بھی اسی کے ہمراہ
کب تلک تیرے اٹھا تا ر ہوں میں نا زوں کو
پھر یہ کیوں دردِ جگر جاگ گیا ہے یوسف ؔ!
کس نے چھیڑا ہے مرے سوئے ہوئے سازوں کو
بند کر تا ہے وہ یوں آنکھوں کے در وا زوں کو
میں چرا لوں نہ کہیں دل میں چھپے رازوں کو
عرش پر مجھ کو اڑا تا ہے وہ با دل کی طرح
مات کر تا ہوں میں شہبازوں کی پر وا زوں کو
وصل دراصل ہے دیوانوں کا ا یقان فقط
عشق کی راہ میں شا مل نہ کر اندازوں کو
دنیا وا لوں پہ یہ کر دوں گا حقیقت روشن
چھیڑنا ٹھیک نہیں ہے ترے جانبازوں کو
چھیڑ مت ذکرِ لب و کا کل و رخسارِ صنم
کان دھر کر ذرا سن وقت کی آوازوں کو
زند گی چھوڑ دے جا تو بھی اسی کے ہمراہ
کب تلک تیرے اٹھا تا ر ہوں میں نا زوں کو
پھر یہ کیوں دردِ جگر جاگ گیا ہے یوسف ؔ!
کس نے چھیڑا ہے مرے سوئے ہوئے سازوں کو