Log in

View Full Version : ہنسنے کی حسرت


intelligent086
12-25-2014, 08:27 PM
ہنسنے کی حسرت


مجھے ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنے کی حسرت ہے

میں کترا تا ہوں ہنسنے سے مگر ا حباب کی خاطر
مجھے ہنسنا ہی پڑتا ہے
میں ہنستا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے با نس بجتا ہو
کسی کا دل دھڑکتا ہو
کہیں با دل گر جتا ہو
کو ئی شیشہ تڑقتا ہو
سمندر کے بھنور میں گھر کے طوفانوں سے ٹکرا تا
میں جب سا حل نہیں پا تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا مجھے ہنسنے کی حسرت ہے

مرے ہنسنے پہ ہنستے ہیں جہاں وا لے تکبّر سے
مجھے پا گل سمجھتے ہیں
میں پا گل ہوں ،میں پا گل ہوں
مگر مجھ سے ز ما نے میں ہزاروں لوگ پا گل ہیں
میں ان کا ہاتھ تھامے محفلِ ا نجم میں جا تا ہوں
وہ عاقل ہیں ، وہ بالغ ہیں
وہ ہر خطے میں ر ہتے ہیں
ا نہیں کے دم سے د نیا ہے
بس ان کا جرم ا تنا ہے
ا نہیں ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا،مجھے ہنسنے کی حسرت ہے

میں ہنستا ہوں تو خود آنکھیں مری تکذیب کر تی ہیں
سرِ محفل بر ستی ہیں
میں رو تا رو تا ہنس دیتا ہوں تنہا ئی میں بھی اکثر
عجب سا حال ہے دل کا
میں رو تا ہوں کہ ہنستا ہوں
میں ہنستا ہوں کہ رو تا ہوں
سمجھ میں کچھ نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا، مجھے ہنسنے کی حسرت ہے

یہ د نیا ہنسنے وا لوں کے تو اکثر سا تھ ہنستی ہے
مگر رو تا نہیں ہے سا تھ کو ئی رو نے وا لوں کے
لطیفوں کا یہ مسکن ہے
یہ مرثیوں کا مدفن ہے
یہاں رو نا نہیں ا چھا
یہاں ہنسنا ہی سب کچھ ہے
یہاں پر وہ بھی ہنستے ہیں
جنہیں ہنسنا نہیں آ تا
مجھے ہنسنا نہیں آتا
مجھے ہنسنا نہیں آ تا،مجھے ہنسنے کی حسرت ہے

Rania
04-19-2015, 12:49 AM
Very nice sharing

PRINCE SHAAN
08-19-2015, 08:40 AM
Very nice sharing.....

MASOOM GIRL
08-19-2015, 10:35 AM
Niceeeeeeeee

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.