PDA

View Full Version : _ کہ آئندہ کسی کی دل آزاری نہیں کریں گے


bint-e-masroor
12-16-2014, 09:49 AM
یہ قانون قدرت ھے کہ ھر تخلیق کار کو اپنی تخلیق پر بڑا ناز ھوتا ھے.. اس کی تخلیق بھلے ھی کسی کام کی نہ ھو لیکن وہ اس پر کسی کی بھی تنقید کو برداشت نہیں کر پاتا..
تھامس ایڈیسن ایک نرم خو اور شریف النفس بندہ تھا.. اس کا ھر جاننے والا اس کی شرافت اور نرم خوئی کو پسند کرتا تھا.. اس کی بلب کی ایجاد نے دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچا دیا تھا.. بلب ایجاد ھونے کی وجہ سے لوگوں نے موم بتی اور لالٹین جلانا تقریبا" ختم ھی کر دیا تھا.. ایک دن تھامس ایڈیسن شہر کے بازار میں سے گزر رھا تھا کہ اس نے ایک لالٹین فروخت کرنے والے کو دیکھا جو کہ اپنے کاروبار کے تھپ ھوجانے کی وجہ سے بلب کی ایجاد کو برا بھلا کہہ رھا تھا..
تھامس نے جب یہ سب الفاظ سنے تو وہ اس لالٹین فروخت کرنے والے سے لڑ پڑا.. یہاں تک کہ پولیس آئی اور دونوں کو پکڑ کر لے گئی.. صبح کے اخبارات کی ٹاپ پہ اس کے اس عمل کی ھیڈنگ آئی ھوئی تھی.. یعنی وہ تھامس جس کے بارے میں سب کی یہی راۓ تھی کہ وہ لڑائی تو دور' اس لفظ تک سے ناآشنا تھا' وھی تھامس ایڈیسن اپنی تخلیق کی تذلیل برداشت نہ کر سکا اور ایسی لڑائی کی کہ اسے لوھے کی سلاخیں بھی دیکھنی پڑیں___!!
یہ سب کچھ لکھنے کا میرا مقصد صرف اتنا تھا کہ انسان خود بھی ایک ایسے بے مثل تخلیق کار اللہ رب العزت کی تخلیق ھے جس نے دنیا کے سب تخلیق کاروں کو تخلیق کیا ھے.. اور اگر آپ اس کی تخلیق کی تذلیل کرتے ھیں تو اسے بھی یقینا"غصہ آتا ھو گا..
اگر کسی کو اس کریم ذات نے ایک آنکھ سے محروم کیا ھے تو یہ اس کی اپنی تخلیق کا کوئی راز ھے.. اگر اس نے کسی کو ٹانگوں سے محروم کیا ھے یا کسی کو غریب بنایا ھے یا کسی کو کالا بنایا ھے تو یہ اس خالق کی اپنی حکمت ھے کہ وہ جس کو جس طرح چا ھے بنا دے لیکن ھمارا یہ حق نہیں بنتا کہ جس کو اس رحیم نے ایک آنکھ سے محروم کیا ھو اس کو کانا کانا کہیں یا جس کو ایک ٹانگ سے معذور کیا ھے اس کو لنگڑا کہیں یا کالے رنگ والے کو کالو کہہ کے بلاتے پھریں..
کیا پتہ ھم اس کی مخلوق کا مذاق اڑاتے ھیں وہ خالق اگلے ھی کسی لمحے ھمیں ان سے بھی زیادہ عبرت ناک بنا ڈالے.. بندے کا ھے ھی کیا..؟ ٹھیک ٹھاک بازار سے سامان لینے گئے' راستے میں ایکسیڈنٹ ھوا' دیکھتے ھی دیکھتے ایک ٹانگ کٹ گئی !! کل تک جنہیں لنگڑا لنگڑا کہہ کے مذاق اڑاتے تھے آج خود ان کی لسٹ میں آگئے !!! اور ایسا تب ھی ھوتا ھے جب اوپر والے تخلیق کار کو غصہ آتا ھے..
آئیں ___ آج سے یہ عہد کریں ___ کہ آئندہ کسی کی دل آزاری نہیں کریں گے اور جن جن کی دل آزاری کی ھے ان سے سچے دل کے ساتھ معافی مانگیں گے..
تو کیا آپ تیار ھیں پھراس کام کے لیے..؟ آپ کی راۓ کا منتظر رھوں گا..

Rania
12-16-2014, 02:52 PM
بہت ہی عمدہ شئیرنگ کی ہے
ایسے ہی سلسلہ جاری رکھیں

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.