PDA

View Full Version : آپ دو مقناطیس لیں


bint-e-masroor
12-16-2014, 09:36 AM
آپ دو مقناطیس لیں انکو کچھ فاصلےپر رکھیں، دونوں ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچیں گے ۔ اب آپ ایک مقناطیس کا رخ تبدیل کردیں تو یہی مقناطیس ایک دوسرے کو دفع کریں گے، پرے ہٹائیں گے ۔
انسان کاوجود بھی مقناطیس کی مانند ہے ۔ جب انسان اپنےپیٹ میں حلال رزق ڈالتا ہے ، آنکھوں سےخیر دیکھتا ہے ، زبان سے خیر کے بول بولتا ہے ،کانوں سےخیر سنتا ہے ، دماغ سےخیر سوچتا ہے تو اس میں خیر کی کشش کی قوت پیدا ہوتی ہے اور کائنات میں موجود تمام خیریں اسکی جانب لپکتی چلی آتیں ہیں۔
پھر جب اسی انسان کارخ بدلتا ہے اس کے پیٹ میں حرام رزق جاتا ہے ،نظروں سے شرکو دیکھتا ہے ، کانوں سے شر کو سنتا ہے ، زبان سے شر کے بول بولتا ہے ، دماغ سے شر سوچتا ہےتو اس کے وجود میں دفع کی طاقت پیدا ہوتی ہے جو خیر کو دفع کرتی ہے اور شرکو اپنی جانب متوجہ کرنے والی ہوتی ہے.
کل میرے کچھ احباب ملنے تشریف لاۓ ہوۓ تھے ایک دوست اپنی انتہائی قریبی رشتہ دار کے بارے ميں بتانے لگے کہ وہ خیرکی راہوں سے پہلے غضب کے شراب نوش تھے ۔ زندہ مرغی کو تکبیر پڑھے بغیر اس کی گردن کاٹ کر یوں پھینک دیتے اورکہا کرتے تھے کہ شراب بھی توحرام پیتا ھوں گوشت بھی حرام ہونا چاہیے.
جب انسان کے وجود کے تمام راستوں سے انسان میں شر داخل ھو گا تو حرام کی قوت کشش کاپیدا ہونا یقینی طور پر ہو گا جو حرام اور شر کے تمام راستوں کو اپنی جانب کھینچ کرقریب لاۓ گی۔ نیکی اورخیر کے خلاف دفع کی قوت پیدا ہو گی جو نیکی اورخیرکو اپنے سے دورہٹاۓ گی.انسان چاھتے ھوۓ بھی نماز ،قرآن، تسبیح اور خیر کےقریب نہیں جاسکے گا.
خود کو نيکی کے کاموں کی طرف مائل رکھيے ، سب خير ہی خير ہو گا ۔
انشاء اللہ

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.