PDA

View Full Version : ** خوبصورت واقعہ **


bint-e-masroor
12-16-2014, 09:21 AM
** خوبصورت واقعہ **
ایک جہاز مغربی ملک کی طرف محو پرواز تھا۔ اس میں ایک پڑھا لکھا مسلمان سفر کر رہا تھا۔ ائیر ہوسٹس نے اس کو شراب پیش کی۔ اس نے شراب پینے سے انکار کر دیا۔ ائیر ہوسٹس نے اپنے سپروائیزر کو مطلع کیا۔
سپروائیزر نے پوچھا کیا ہماری خدمتگاری میں کوئی کسر رہ گئی ہے۔ ویسے بھی یہ شراب مہمانداری کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ مسافر نے اسے بڑی تمیز سے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور شراب نہیں پیتا۔
سپروائیزر اس کے باوجود اصرار کرتا رہا کہ وہ شراب ضرور نوش کر لے۔ سپروائیزر کے مسلسل اصرار پر مسافر نے کہا ایسا کرو کہ یہ جام پہلے پائلٹ کو دو۔ سپروائیزر کہنے لگا۔ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ پائلٹ شراب پی کر جہاز اڑائے۔ وہ ڈیوٹی پر ہے۔ اگر وہ ڈیوٹی کے دوران شراب پیئے گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو جائے گا۔
مسافر نے سپروائیزر کو کہا "میں مسلمان ہوں اور میں اپنے ایمان کو بچانے کے لیے ہر وقت ڈیوٹی پر ہوتا ہوں۔ اور اگر میں شراب پیؤں گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ میں حادثے کا شکار ہو جاؤں گا اور اپنے ایمان کو تباہ کر بیٹھوں گا۔"
طالب دعا

Princess Urwa
12-16-2014, 06:54 PM
thanks for sharing

Rania
12-13-2015, 02:39 PM
Thanks for nice sharing

Aqibimtiaz786
03-17-2017, 03:08 PM
شکریہ شیئر کرنے کا۔۔۔۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.