PDA

View Full Version : 2014 Ka Light & Fast Cleaner


(‘“*JiĢäR*”’)
12-12-2014, 08:37 AM
2014
کا ہلکا اور تیز ترین کلینر

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/YAC-cleaner-590x389.jpg

سست پڑتے سسٹم میں جان ڈالنے کے لیے ہمیشہ کوئی اچھا اور کارآمد سافٹ ویئر درکار ہوتا ہے۔ اسی لیے ہماری کھوج رہتی ہے کہ آپ کے لیے ہر ماہ کوئی نیا اور اچھی کارکردگی کا مالک سافٹ ویئر پیش کیا جائے۔ اس ماہ ہمارا انتخاب ہے
وائے اے سی
(YAC PC Cleaner)
۔
یہ کلینر تادمِ تحریر تین کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو چکا ہے۔ اس کی وجہ اس اس کا ہلکا پھلکا اور رفتار میں تیز ترین ہونا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے فیچرز سن کر آپ بھی اسے فوراً ڈاؤن لوڈ کرنے کو لپکیں گے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ایسے پروگرام کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جو اینٹی وائرس بھی ہوں اور سسٹم کی صفائی ستھرائی کا کام بھی کریں۔ وائے اے سی کی یہی خاص بات ہے کہ یہ سسٹم کو نہ صرف وائرس اور مال ویئر سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ یہ ایک سسٹم کلینر بھی ہے۔

سسٹم کلینر

یہ پروگرام سسٹم سے فالتو فائلیں ڈیلیٹ کر کے ڈسک اسپیس خالی کرتا ہے۔
سسٹم کو کریش اور ہینگ ہونے سے بچاتے ہوئے اس کی رفتار کو مستحکم اور برقرار رکھتا ہے۔
سسٹم پر انسٹال ڈرائیورز کو اپ ڈیٹا کرتا ہے۔
سسٹم کی کارکردگی کو متاثر ہونے والے ایررز کی نشاندہی کر کے انھیں ٹھیک کرتا ہے۔

سکیوریٹی و پرائیویسی

یہ آپ کے براؤزر پر نظر رکھتا ہے کہ کہیں جاسوسی کی کوئی کوشش تو نہیں کی جا رہی ہے۔
براؤزر کیشے اور ہسٹری کو ڈیلیٹ کر کے آپ کی پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے۔
براؤزر میں موجود غیرضروری اور مشکوک پلگ اِنز کو بلاک کر دیتا ہے۔

ون کلک مال ویئر کلینر

سسٹم میں گھس آنے والے مال ویئر کو فوراً پکڑنے کی صلاحیت اس میں موجود ہے۔
مال ویئر کی فائلز اس وجہ سے ڈیلیٹ نہیں ہوتیں کہ ان کے پراسیس چل رہے ہوتے ہیں، یہ ان کے پراسیس فوراً ختم کر دیتا ہے۔

فائل سائز
:
12.3 MB

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/7b99495aba.png (http://www.yac.mx/)

Princess Urwa
12-12-2014, 08:55 AM
thanks for sharing

Cute Anam
12-12-2014, 09:42 PM
thanx 4 sharing

Aftab Afi
12-13-2014, 11:50 AM
NIce Information thnx 4 sharing bro

pakeeza
12-15-2014, 06:08 PM
Greaaaaaat Info

(‘“*JiĢäR*”’)
12-20-2014, 08:19 AM
THanks all

Masoom pari
12-24-2014, 06:03 PM
Great info thnx

(‘“*JiĢäR*”’)
12-27-2014, 11:39 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.