PDA

View Full Version : عامل کے بجائے الله


pakeeza
11-27-2014, 04:48 PM
"میری امی مجھ سے ملنے کے لیے میرے گھر آئی ہوئی تھیں۔ وہ دکھی اور پریشان نظر آ رہی تھیں۔ میں نے خیریت دریافت کی تو کہنے لگیں "تیری بہن کی شادی میں کافی دیر ہو چکی ہے۔ مجھے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ اس غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ اس پر جادو کیا گیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اس کوئی جن قابض ہے جو اس کی شادی نہیں ہونے دیتا۔ اس لیے بیٹی میرے ساتھ چلو ، تاکہ لوگ جس عامل کا بتاتے ہیں، ہم اس کے پاس جائیں تاکہ وہ ہماری مدد کرئے اور تیری بہن کی شادی جلد ہو جائے۔" میری امی نے یہ بات کی تو مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ میں نے انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی... وَاِن يَمْسَسْكَ اللّہُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَہُ اِلاَّ ھُوَ، وَاِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَھُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدُيرٌ (الانعام 17:6) "اگر اللہ تمہیں کسی قسم کا نقصان پہنچائے تو اس کے سوا کوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے، اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے بہرہ مند کرے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔" والدہ غصے میں تھیں، وہ کہنے لگیں "میں اپنی بیٹی کو نقصان سے بچانے جا رہی ہوں۔ اس میں کیا حرج ہے؟ میں کسی کو ضرر نہیں پہنچا رہی۔ کسی کا نقصان نہیں کر رہی۔ مگر تم اپنی بہن کے ساتھ تعاون کرنا نہیں چاہتیں، تم اس کے فائدے میں خوش نہیں ہو۔" اس پر ہم دونوں ماں بیٹی میں بحث ہونے لگى۔ میں نے یہ سمجھا کہ میں حق پر ہوں، میری ماں باطل پر ہے، مجھے حق کی حمایت کرنا ہے۔ لیکن !"افسوس کہ میں شیطان کی اکساہٹ پر حق کی حمایت باطل طریقے سے کرنے لگی۔ میں نے اپنی والدہ کا خیال نہ کیا اور حق کی حمایت کے جوش میں اپنی آواز امی کی آواز سے بلند کر لی۔" فوراً مجھے خیال آیا کہ ہم نے مجلس درسِ قرآن میں کیا طے کیا تھا؟ مجھے آیت یاد آ گئی۔ میں نے اپنی آواز بالکل دھیمی کر لی۔ مجھے اب سکون محسوس ہونے لگا۔ جذبات کی شدت و حدت ختم ہو گئی۔ والدہ کا احترام غالب آ گیا۔ میں نے آگے بڑھ کر اپنی والدہ کا ہاتھ چوم لیا۔ گستاخی پر معذرت کی اور انہیں راضی کرنے کی بھرپور کوشش کرنے لگی۔ "اب امی بھی خاموش اور پُر سکون تھیں۔ کچھ دیر کے بعد انہوں نے مجھ سے دریافت کیا، "اچھا تو میرے ساتھ کب چلے گی؟ یہ عامل بڑا مشہور ہے۔ دور دور تک اس کی شہرت پہنچ چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ بندہ تیری بہن کی شادی کے سلسلہ میں ہماری مدد کرئے گا۔ میں اس کو معاوضہ دوں گی۔" میں نے بڑی محبت اور چاہت سے کہا، لیکن،"ایک اور هستى بھی ہیں جو آپ کی مدد بھی کرے گى ، آپ سے کوئی فیس بھی طلب نہیں کرے گى ۔ ان کا عمل بھی یقینی ہے۔ ان کے کام کی مکمل گارنٹی ہے۔ بلکہ جب تک آپ کا یہ کام ہو نہیں جاتا وہ ذاتی طور پر آپ کو سکون و اطمینان فراہم کریں گے۔" یہ سن کر میری والدہ نے بے ساختہ سبحان اللہ کہا اور بولیں "میری سہیلیوں اور جاننے والی عورتوں نے تو مجھے ایسے عامل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ لیکن اگر تجھے اس پر اعتماد ہے، یقین ہے تو کوئی بات نہیں، ہم اسی کے پاس چلے جائیں گے۔ اس میں کوئی مشکل نہیں۔" میں نے عرض کیا، "امی جان، اس عامل کا کیا کہنا۔ اس کی صلاحیت اور استعداد تو بے حد و بے شمار ہے۔ بلکہ اس کا تو یہ حال ہے کہ جب وہ کسی کام کے کرنے کا ارادہ کر لیتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ ہو جا تو وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ وہ آپ سے مال بھی نہیں لے گا کیوں کہ وہ خود مال دار ہے۔ اس میں لالچ و طمع نہیں، وہ تو سخی ہے، خود لوگوں کو دیتا ہے۔ امی جان، آپ اسی سے ملئیے اور اس سے درخواست کیجیئے۔" "میری والدہ میری یہ باتیں سن کر بہت خوش ہوئیں۔ کہنے لگیں "والله میں اس عامل کے بارے میں تمہاری باتیں سن کر بہت خوش ہوں۔ مگر میری پیاری بیٹی، ہمیں اب دیر نہیں کرنی چاہیے۔ تم اس سے ملنے کا وقت لے لو، تو ہم اس کے پاس جائیں۔ اس بات کا خیال رکھنا کہ وقتِ ملاقات جلد مل جائے۔" میں نے عرض کیا، ٹھیک ہے۔ ہم دیر نہیں کرتے۔ ہم اس کے پاس چلتے ہیں۔ دیکھیں وہ تو ہمارے پاس ہی آ گئے ہیں۔ امی نے حیران و پریشان ہو کر دائیں بائیں دیکھا۔ میں نے فوراً قبلہ کی طرف رخ کر لیا اور دعا کرنے لگی۔" "میں گڑ گڑا کر، تضرع اور آہ و زاری سے فریاد کرتی رہی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے مددمانگتی رہی، اس کے سامنے دستِ سوال دراز کرتی رہی۔" میری والدہ زار و قطار رو رہی تھیں۔ وہ سجدے میں گر پڑی تھیں۔ توبہ و استغفار میں مشغول تھیں۔ اللہ سے مانگ رہی تھیں۔ جب مانگنے والا اس طرح مانگتا ہے تو اس کی مانگ پوری کی جاتی ہے۔ وہ سخی داتا کب کسی کی جھولی کو خالی ہاتھ جانے دیتا ہے۔''بیشک ! للّٰہ ہی ہمارے لئے کافی ہے'' جب یہ بہن اپنا ایمان افروز واقعہ سنا رہی تھیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی
۔ سُمّیہ رضوان کی کتاب "قرآن پر عمل "سے ماخوذ.

nazeer1
11-27-2014, 04:58 PM
Masha ALLAH PAKEEZA

Rania
12-26-2014, 09:11 AM
Ma sha Allah
Great sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.