Log in

View Full Version : جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز


-|A|-
04-19-2009, 01:21 AM
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز
http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090418012307_ipl_shane_warne_preity_zint.jpg

جنوبی افریقہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دوسرا سیزن آج (سنیچر) سے شروع ہو رہا ہے اور پانچ ہفتوں کے اس ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں کھیلیں گی۔

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090418005815_hayden_getty283.jpg
آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں


کروڑوں ڈالر کے اس ٹورنامنٹ کو سکیورٹی کے خدشات کے باعث انڈیا سے جنوبی افریقہ منتقل کیا گیا ہے کیونکہ انڈیا میں عام انتخابات کی تاریخیں اس سے متصادم تھیں۔

اس سے قبل آئی پی ایل منعقد کرانے کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن بعد میں موسم اور بہت زیادہ ٹیکسوں کے مطالبے کی وجہ سے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اگلے سال ہونے والا فیفا فٹ بال ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقہ ہی منعقد کر رہا ہے۔


آئی پی ایل ٹیموں کے مالکان
ممبئی انڈینز: انڈین صنعت کار مکیش امبانی نے 111.9 ملین ڈالر میں خریدی
بنگلور رائل چیلنجرز: صنعت کار وجے مالیا نے 111.6ملین ڈالر خریدی
دکن چارجرز: میڈیا گروپ دکن کرونیکل نے 107 ملین ڈالر میں خریدی
چینائی سپر کنگز: بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور تاجر این سری نواسن نے 84 ملین ڈالر میں خریدی
دہلی ڈیئرڈیولز: کاروباری گروپ جی ایم آر ہولڈنگز نے 84 ملین ڈالر ادا کیے
کنگز الیون پنجاب: بالی وڈ سٹار پریٹی زنٹا اور ان کے دوستوں نے 76 ملین ڈالر ادا کیے
کولکتہ نائٹ رائڈرز: بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے 75 ملین ڈالر ادا کیے
راجستھان رائلز: ایمرجنگ میڈیا گروپ نے 67 ملین ڈالر ادا کیے جبکہ بالی وڈ سٹار شلپا شیٹی کے اس میں گیارہ فیصد حصص بھی ہیں


http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090418011048_shetty_getty226.jpg

آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں بالی وڈ کا گلیمر بھی موجود ہے


اس مرتبہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں 59 میچز کھیلے جائیں گے اور یہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کیپ ٹاؤن میں منعقد کی جا رہی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اففتاحی میچوں کی ٹکٹیں دو گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہو گئیں۔

کیپ ٹاؤن کے علاوہ میچز ایسٹ لندن، پورٹ ایلزبتھ، ڈربن، بلومفونٹین، کمبرلے، جوہانسبرگ اور پریٹوریا میں ہو ں گے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو لاکھوں ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز پر علیحدہ انعام ہوں گے۔

ٹیموں کے مالکان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی بی سی آئی) کو ٹیموں کی فرینچائز یا ان کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کل 700 ملین ڈالرادا کیے ہیں۔

آئی پی ایل نے گزشتہ ماہ سونی کے ادارے ملٹی سکرین میڈیا (ایم ایس ایم) اور ورلڈ سپرٹس گروپ (ڈبلیو ایس جی) کے ساتھ از سرِ نو 1.8 ارب ڈالر کے دس سال تک کے براڈکاسٹنگ حقوق کا معاہدہ کیا ہے۔

دریں اثناء انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹاف نے کہا ہے کہ ان کا آئی پی ایل ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ ان کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ موسمِ گرما میں ہونے والی ایشز سیریز کے پیشِ نظر یہ ٹورنامنٹ نہ کھیلیں اور آرام کریں۔

وہ چینائی سپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہیں اور سنیچر کو ان کی ٹیم کا مقابلہ ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔

فلنٹاف نے کہا کہ انہوں نے چوٹ کے باعث بہت کرکٹ چھوڑی ہے اور وہ اب ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا: ’میں نے چوٹ کی وجہ سے بہت سی کرکٹ نہیں کھیلی، اس موسمِ سرما میں میں چار ہفتے نہیں کھیلا، اس لیے میں جتنا زیادہ کرکٹ کھیلوں گا میرے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔‘

safa
04-19-2009, 02:25 PM
1st match mumbai Indians ne jeeta hai.....!:whisper:

SHAYAN
07-23-2010, 06:45 AM
nc..........

!«╬Ĵamil Malik╬«!
07-24-2010, 02:37 PM
Nice Thnx For Sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
08-13-2010, 10:31 AM
thnx for sharing

maliksaim
11-02-2010, 11:39 AM
i like this sharing. keep on sharing please.

Saba90
01-14-2011, 08:14 AM
like this shairng...

pakeeza1990
02-01-2011, 12:28 PM
South Africa is very good place for the Cricket and i like to watch more and more matches in South Africa and it the happiest news for me that they are starting the new IPL in South Africa and i hope cricket will become more papolur after 2011 .
Cricket World Cup 2011 Schedule (http://www.cricketworldcup2011.pk)

jinaka
02-12-2011, 08:51 AM
like your sharing s.....

ღƬαsнι☣Rασ™
02-13-2011, 09:20 PM
gOod
ThanX fOr Ur pOst ..

SAjan
01-15-2012, 11:39 PM
great sharing........

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.