View Full Version : پاکستان کے لیے امداد کا وعدہ
-|A|-
04-19-2009, 01:11 AM
پاکستان کے لیے امداد کا وعدہ
http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090417013426_asif_zardari_tokyo226.jpg
جاپان میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زائد کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں جو آئندہ دو برس کے دوران فراہم کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس مشکل دور میں دنیا پاکستان کی مدد کرے اور یہ کہ اگر پاکستان شکست کھاتا ہے تو یہ دنیا کی شکست ہے۔
ملک کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کا موقف ہے کہ پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ جون سنہ دو ہزار نو میں ختم ہونے والے مالی سال کے لیے پاکستان میں شرحِ ترقی کا تخمینہ ڈھائی سے ساڑھے تین فیصد کے درمیان لگایا گیا ہے جو کہ ساڑھے پانچ فیصد کے ابتدائی اندازوں سے کہیں کم ہے۔
کیا غیر ملکی امداد پاکستان کے مسائل کا مستقل حل ہے؟ آپ کے خیال میں کیا غیر ملکی امداد کو مفید طریقے سے ملک کی ترقی پر خرچ کیا جاتا ہے؟
-|A|-
04-19-2009, 01:13 AM
وقت ارسال : 17/04/09 15:03 GMT
بحيثيت ايک قبائلی ميں امريکہ سے يہ التجا کرتا ہوں کہ ہميں آپ کی امداد کی ضرورت نہيں۔ ہميں وہ خوشی چاہيے جو آپ لوگوں کے آنے سے پہلے ہمارے علاقے ميں تھي۔ ہميں امن چاہيے، امداد نہيں۔
کب تک ہمارے يہ حکمران قبائلیوں کی خون پر ڈالر ليتے رہیں گے۔
سلیمان سید سلیمان، peshawar، پاکستان
وقت ارسال : 17/04/09 14:57 GMT
ان نااہل حکمرانوں نے بحيثيت قوم سالوں سے ہميں بھکاريوں کا ايک گروہ بنا کے رکھ چھوڑا ہے۔ اب تو ہمارے حکمران بھيک مانگنے ميں بھی خاصے مشاق ہو گئے ہيں کہ اگر خدانخواستہ جھولی ميں کچھ ڈالا نہيں تو دنيا کی خير نہيں۔ کل کو يہ انتہا پسند نہيں رہے تو ہمارے يہ حکمراں کيا کريں گے؟
Zakir Khan، UK
وقت ارسال : 17/04/09 14:49 GMT
سلامتي ہو آپ پر۔ کشکول ليے ہم پھر رہے ہيں اور مسلمان ہونے کے بھی ٹھيکيدار بنے پھرتے ہيں۔ شايد اس ليے کہ 1974 ميں بھٹو کی اسمبلی سے مسلمان ہونے کا سرٹيفکيٹ لے چکے ہيں۔ اب جو مرضی کريں سب جائز ہے ليکن اللہ اور رسول کی اسمبلی کی پرواہ نہيں۔ اس ليے در در کی ٹھوکريں اور ہر ايک قوم سے مار کھا رہے ہيں۔ کبھی آپ کو مولويوں نے يہ حديث سنائی ہے؟
atif chohdry، erfurt، جرمنی
وقت ارسال : 17/04/09 14:45 GMT
برے حالات اور معاشی پابندياں درحقيقت قومی ارتقا اور خود انحصاری کي طرف لے جانے والے عوامل ہی ہيں۔ مياں صاحب کا فرمانا بجا ہے کہ ہميں بيرونی امداد کے بغير اس بحران سے نکلنا چاہيے۔ چندہ کانفرنس کی ’کاميابی‘ نے پاکستان کو اگلے دس سال تک قرضوں ميں جکڑ کر اس کی خود انحصاری کو مفلوج کر ديا ہے۔ معاشی غلامی يہي تو ہے کہ آپ نوکريوں، کٹوتيوں يا ٹيکسوں کے فيصلے قرض دہندہ کی اجازت کے بغيرنہ کر سکيں۔
شمائلہ چوہدری، Sharjah، متحدہ عرب امارات
وقت ارسال : 17/04/09 14:32 GMT
بھيکاری کے بھيکاری رہيں گے۔ جب رہبر لٹيرے بنے تو کيا کرے۔
جدبا خان، Pakistan
وقت ارسال : 17/04/09 14:29 GMT
دھشت گردی کے نام پر کچھ تو دے دو فرينڈز، جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔
sana khan، karachi
وقت ارسال : 17/04/09 14:21 GMT
کوئی ملک امداد نہ دے پاکستان کو کيونکہ امداد سے وزيروں مشيروں نے اپنے خزانے اور موج مستياں کرنی ہیں۔ آج تک ايک قابل سرکاری اسکول نہيں بنا کر ديا پاکستانی عوام کو اور نہ ہی ہسپتال ۔
sana khan، karachi
بجلی ہے نہ پانی، عوام کا تو جينا محال ہے پتہ نہيں يہ امداد کہاں جاتی ہے؟
مر يم فا ئزہ
وقت ارسال : 17/04/09 13:39 GMT
اگر امداد کی رقم اور ملک کا خزانہ دفاع اور وزراء کے غير ملکی دوروں کے بجائے اصل حقداروں يعنی عوام کی فلاح و بہبود پر لگايا جائے تو کوئی وجہ نہيں ہے کہ آئندہ ايسی نوبت نہيں آئے گی۔
فیضان صديقی
آداب!
ملکی دفاع ہماری اولين ضرورت ہے اور موجودہ حالات تو ملک کی سکيورٹی اداروں پر مزيد خرچ کا تقاضہ کرتے ہيں مگر الميہ يہ ہے کہ دفاعی بجٹ کا بيشتر حصہ عوامی و ملکی تحفظ پر کم، جرنيلوں اور کرنلوں کو آسائشی سہوليات کی فراہمی پر زيادہ خرچ ہوتا ہے۔ وزراء کے دوروں پر بھی چيک اينڈ بيلنس لگا کر بامقصد بنانے کی ضرورت ہے۔
وزيراسلم خٹک
K@IN@@T
04-20-2009, 09:52 PM
i agree with u this is the time when we think about oour selfor our homeland ALLAH pakistan ki hifazat karay ameen
Owais AisH
04-21-2009, 09:44 AM
No comments
wasay nice post
pkmuslim
05-06-2009, 11:58 PM
See the image and read the questions. Isn't it a fake photo? Now a days it is very easy to create fake photos and videos.
http://img124.imageshack.us/img124/8284/fakephotobyindiangovt.jpg
pkmuslim
05-07-2009, 12:30 AM
The video of lashing girl was fake, lets think logically
The video was deliberately released at the time to fail the swat peace deal
Who released this video? some American funded NGO
Why not this NGO/person come to media to tell the truth
Supreme court took the notice but no NGO/person come to support the case
Who recorded this video, where is that person? Why not he/she coming to tell the truth
Why there is mismatch between lash and scream. The girl scream before lash.
After all lashes the girl stand up very smartly and quickly. It seems that the director of video said "shooting over, scene cut"
Why the govt. of Pakistan step-back in this case, even though it is case against Taliban
Why not the video show the faces of audience? so that no one have to come to court for testimony
Is there any real person in the video? then mentioned his/her name
Is there any real person in the video? then mentioned his/her name
What is location of this video?
Definitely all the characters were fake, they were paid for this drama.
Read the column published in daily express by Oria Jan
http://img89.imageshack.us/img89/7760/dailyexpressoryajan.png
Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.