PDA

View Full Version : 50 ریاستوں میں برفباری،4 ہلاک


karwanpak
11-19-2014, 01:57 PM
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کی 50 ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ درجہ حرارت صفر سے نیچے گرگیا۔ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی شہر بفیلو اور مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے شدید برفباری ہوئی ،جس کے باعث لوگ گاڑیوں اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ جنوبی علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران 4 سے 5فٹ برف پڑ چکی ہے۔

امریکی کی تمام 50 ریاستوں کو اس وقت شدید سرد موسم کا سامنا ہے ، شمالی فلوریڈا میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث جنوب مشرقی ریاستوں کے بعض علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جنوبی ریاستوں کو بھی خون جمادینے والی سرد ہوائوں کا سامنا ہے

Rania
11-19-2014, 11:27 PM
Thanks for sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.