PDA

View Full Version : 5 نومولود اسپتال میں دم توڑ گئے


karwanpak
11-19-2014, 01:55 PM
سرگودھا (آن لائن) پنجاب کے شہر سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے نرسری وارڈ میں ناقص سہولیات کے باعث 5 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی نرسری وارڈ میں گزشتہ رات کے دوران طبی امداد کے لئے لائے گئے نومولود بچوں میں سے 5 جاں بحق ہوگئے۔ دم توڑنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے جگرگوشے اسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دنیا سے منہ موڑ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں۔ اس وقت بھی نرسری میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

QUEEN OF HEARTS ...
11-24-2014, 01:37 AM
yea meinay ye news mein daikha tha
uff sad na
pakistan mein ayey din aysa kuch na kuch sunnay ko milta hee hai

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.