PDA

View Full Version : افغانستان نے پاکستان کو شکست دیدی


karwanpak
11-17-2014, 11:09 AM
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) افغانستان اے نے دوستانہ کرکٹ میچ میں پاکستان اے کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے شالیمار گراﺅنڈ میں کھیلا گیا دوستانہ میچ پہلے بیس بیس اوورز تک تھا تاہم بعد میں اسے پندرہ اوورز فی اننگ تک محدود کردیا گیا جس میں افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 100 رنز ہی بنا سکی۔

یہ نتیجہ پاکستان اے ٹیم میں عمر گل، ناصر جمشید، محمد عرفان اور صہیب مقصود سمیت دیگر ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹارز کو دیکھتے ہوئے اپ سیٹ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان تین اور حسن رضا دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

جواب میں پاکستان اے کی بیٹنگ ناکام نظر آئی اور بابر اعظم کے 30 رنز کے سوا کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

AYAZ
11-17-2014, 01:08 PM
Hmm kia horaha hie hamari domestic cricket ko :(

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.