PDA

View Full Version : ورلڈ ٹور ٹینس: فیڈرر، جوکووچ فائنل میں


karwanpak
11-17-2014, 11:07 AM
لندن (کاروان ڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر سیزن کے اختتامی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

لندن میں جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور پہلی بار ایونٹ میں شریک جاپان کے کی نیشیکوری مدمقابل ہوئے ۔ ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کو ناک آؤٹ کیا ۔ جوکووچ کی فتح کا سکور چھ ایک ، تین اور چھ صفر رہا۔

ستائیس سالہ سٹار کھلاڑی مسلسل تیسری بار ٹور فائنلز کا تاج سر پر سجا کر ریکارڈ بریک کرنے کے لئے پرامید ہیں جو 1985 میں چیک کے ایوان لینڈل نے بنایا تھا ۔

ایک اور سیمی فائنل عالمی نمبر دو سوئس سٹار روجر فیڈرر ہم وطن حریف سٹینسلاس واورینکا کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ۔ سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے 2 گھنٹے 48 منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کو شکست دی ۔ فیڈرر نے چار چھ ، سات پانچ اور سات چھ سے کامیابی کے بعد فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ جوکووچ سے ہو گا

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.