PDA

View Full Version : واپسی کیلئے پرفارمنس پر توجہ ہے: عامر


karwanpak
11-17-2014, 11:06 AM
لاہور(کاروان ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے لئے دوسروں کے بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ ہے۔

میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی کے لئے سب سے پہلے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اس کے بعد ماں باپ اور دوست احباب کی دعائیں اور پھر نجم سیٹھی اور شہریار خان نے واپسی کے لئے بہت کوششیں کیں۔ ٹیم میں واپسی کے لئے دوسروں سے مقابلے کے بجائے میں خود اپنے آپ سے مقابلہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ جب 2009 میں ٹیم میں آیا تھا تو اس وقت بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آگے آیا تھا اور اب بھی اسی طرح آگے آؤں گا۔ ہر کسی کو اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں مقام ملتا ہے۔ جو بھی اچھا کھیلے گا اسے جگہ ملے گی۔

محمد عامر نے کہا کہ مشکل وقت میں بہت سے کھلاڑیوں نے ساتھ دیا اور بہت سے کھلاڑیوں نے نہیں بھی دیا لیکن سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ہر کسی کر اچھا اور برا وقت تو آتا ہے۔ فٹنس کامیابی کی کنجی ہے اور ایک کھلاڑی کے لئے فٹ ہونا بہت ضروری ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ فٹنس کے لئے کیا کرنا ہے۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.