PDA

View Full Version : یوکرائن میں روس کے کردار پر تنقید


karwanpak
11-17-2014, 11:00 AM
برسبین (آن لائن) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری جی- 20 سربراہ اجلاس میں شریک مغربی ممالک کے رہنمائوں نے یوکرائن کے بحران میں روس کے کردار پر کڑی تنقید کی ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم سٹیفن ہارپر نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے کہا ہے کہ روس کو یوکرائن سے باہر نکل جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ (پیوتن) سے ہاتھ ملاؤں گا، لیکن میرے پاس آپ سے کہنے کے لئے ایک ہی بات ہے۔ آپ کو یوکرائن سے باہر نکل جانا چاہئے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ یوکرائن میں روس کی جارحیت ’دنیا کے لئے خطرہ ہے‘۔

ادھر برطانیہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے اپنے پڑوسی کو ’غیر مستحکم‘ کرنا نہیں چھوڑا تو اس پر نئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ روس کی فوجی ٹکڑیاں اگر اب بھی یوکرائن کی سرحد میں موجود رہتی ہیں تو یورپ اور روس کے تعلقات میں شدید تبدیلی آئے گی۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.