PDA

View Full Version : جرمن سفارتخانہ کا کارکن ملک بدر


karwanpak
11-17-2014, 10:56 AM
ماسکو(آن لائن)روسی حکومت نے ماسکو میں جرمن سفارت خانے کے ایک کارکن کو ملک بدر کر دیا ہے اور برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی رائے میں روس کا یہ اقدام جرمنی کے اسی طرح کے ایک فیصلے کا ردعمل ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ملک بدری کے اس حکم کے بعد ماسکو میں جرمن سفارت خانے کا متعلقہ اہلکار روس سے روانہ ہو گیا ہے۔

جرمن نیوز میگزین ڈئر اشپیگل کے مطابق اس سے قبل برلن حکومت نے بون میں روسی قونصل خانے کے ایک سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.