PDA

View Full Version : جہادی جان' فضائی حملے میں زخمی


karwanpak
11-17-2014, 10:55 AM
بغداد (آن لائن) انتہا پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کے ہاتھوں یرغمال امریکی اور برطانوی صحافیوں کو قتل کرنے والا جنگجو شام میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا ہے۔

ایک برطانوی روزنامے کے مطابق 'جہادی جان' کے نام سے پہچانے جانے والے اس جنگجو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 'جہادی جان' حملے کے وقت عراق اور شام کی سرحد پر ایک قصبے میں داعش کے رہنمائوں کی ایک اجلاس میں شریک تھا۔

دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے برطانوی روزنامے کو بتایا "ہمارے پاس یہ اطلاعات ہیں کہ یہ فرد زخمی ہو چکا ہے اور ہم ان اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ حملہ گذشتہ ہفتے کے دوران کیا گیا تھا مگر برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل ہی یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق" شام کے اندر ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے اس لئے ان اطلاعات کی تصدیق میں مشکل پیش آ رہی ہے۔" ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس متعدد ذرائع سے معلومات آ رہی ہیں۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.