karwanpak
11-15-2014, 02:19 PM
اسلام آباد (کاروان ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان دہشت گردی اور شدت پسندی کے چیلنج سے مل کر نمٹیں گے۔ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات اور افغانستان میں مذاکرات کا حامی ہے۔ جبکہ افغان صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔
افغان صدر اشرف غنی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سلامی اور گارڈ آف آنر پیش بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف غنی کا تعارف کابینہ میں شریک وزرا اور دیگر اعلٰی حکام سے تعارف کرایا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کے خاتمے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ون آن ملاقات کے بعد پاکستان اورافغانستان میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔