Log in

View Full Version : داعش سیستان پر قبضہ کرسکتی ہے


karwanpak
11-14-2014, 02:34 PM
تہران( آن لائن )ایرانی مجلس شوریٰ "پارلیمنٹ" کے ایک سینئر رکن نے خبردار کیا ہے کہ سنی اکثریتی صوبہ سیستان بلوچستان میں امن قائم نہ ہوا تو یہ وہ علاقہ بھی عراق کے شہر موصل کی طرح دولت اسلامی "داعش" کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی 'مہر' کے مطابق رکن شوریٰ حسین علی شہر یاری نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ مشرقی ایران کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کی طرف دلائی اور خبردار کیا کہ اگر حکومت صوبے کو حقوق دینے میں ناکام رہی اور وہاں حکومتی رٹ قائم نہ ہو سکی تو یہ صوبہ بھی"داعش" کے تکفیری جہادیوں کے نرغے میں جا سکتا ہے۔

اپنی گفتگو میں شہر یاری نے پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ بلوچستان میں سرگرم سْنی عسکری گروپ "جیش العدل" اور ایرانی بارڈر فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑوں کی جانب بھی اشارہ کیا جن میں متعدد ایرانی فوجی افسر اور جوان ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں رکن پارلیمنٹ حسین علی شہر یاری کے انتباہ پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی بلکہ الٹا ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

Aftab Afi
11-14-2014, 03:21 PM
very Nice

(‘“*JiĢäR*”’)
11-15-2014, 07:55 AM
Very nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.