Log in

View Full Version : فیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دیدی


karwanpak
11-14-2014, 02:27 PM
لندن ( کاروان دیسک) چھ مرتبہ کے سابق چمپئن راجر فیڈرر نے اینڈی مرےکو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنلزکی دوڑ سے باہر کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی سوئس کھلاڑی نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی۔

لندن کے او ٹو ایرینا میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا مقامی ہیرو اینڈی مرے سے۔ گروپ بی کے اس میچ میں فیڈرر بہترین فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ صفر اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے مرے کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نشیکوری نے زخمی میلوس راونچ کی جگہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والے ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

(‘“*JiĢäR*”’)
11-15-2014, 07:56 AM
Very nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.