PDA

View Full Version : ہمارا خدا ہماری زندگی کے


Rania
11-14-2014, 09:07 AM
ہم لوگ زندگی بھر الله تعالیٰ کو بڑی بڑی عبادتوں اور بڑی بڑی خدمتوں میں تلاش کرتے رہتے ہیں، ہم اسے مسجدوں ،کلیسائوں، سینا کوکا
اور مندروں میں تلاش کرتے ہیں، ہم اسے قرآن مجید، بائبل اور توریت میں کھوجتے ہیں اور ہم اس تک پہنچنے، اس کو پانے کے لئے
بڑے بڑے ہسپتال،بڑے بڑے خیراتی ادارے اور بڑے بڑے دارالامان بناتے ہیں-
لیکن ہمارا خدا ہماری زندگی کے چھوٹے چھوٹے واقعات ،ہماری چھوٹی چھوٹی نیکیوں اور ہمارے چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہمارا انتظار
کرتا رہتا ہے، وہ خدا جس تک پہنچنے کے لئے دنیا کے پرہیز گار پوری زندگی سجدے کرتے ہیں اور جسے پانے کے لئے متقی عمر بھر روزے
رکھتے ہیں وہ خدا انسانوں کو پانی کے ایک گلاس، ایک وقت کی روٹی، ایک چادر اور سردیوں کی منجمد راتوں میں ایک رضائی کے عوض مل سکتا ہے-
وہ خدا زمانے کے مارے ،بے بس لوگوں کے پاس بیٹھ کر صدیوں سے ہمارا انتظار کر رہا ہے-

ہم الله تعالیٰ کی جس رحمت اور جس کرم کو قبلوں اور کعبوں میں تلاش کرتے رہتے ہیں، الله کی وہ رحمت اور وہ کرم اس کے بندوں کی چھوٹی چھوٹی امیدوں اور چھوٹی چھوٹی حسرتوں میں چھپی رہتی ہے ۔
مجھے محسوس ہوا خدا تک پہنچنے کے تمام راستے اس کی مظلوم، بے بس اور نادار مخلوق کے دل سے گزرتےہیں ۔
اور یہ راستے کبھی فقط بیس روپے اور کبھی پانی کے ایک گلاس کے عوض کھل جاتے ہیں-
مجھے محسوس ہوا خدا ہمیشہ چھوٹے لوگوں کے دلوں میں رہتا ہےاور جب تک ہم ان لوگوں کے دلوں پر دستک نہیں دیتے
اور جب تک ان کا لوگوں کا دل ہمارے لئے نہیں کھلتا اس وقت تک ہم الله تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتے.

Flower~
11-14-2014, 09:29 AM
nice sharing

Aftab Afi
11-14-2014, 03:18 PM
Nice sharing

Princess Urwa
11-14-2014, 08:03 PM
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
11-15-2014, 07:38 AM
Jazak allah

Rania
11-16-2014, 02:56 PM
Thanks

Aftab Afi
11-16-2014, 11:13 PM
:bu:Jazak allah

Arsheen
11-17-2014, 11:55 AM
Nice sharing....

pakeeza
11-19-2014, 07:51 PM
jazak Allah
thanks for sharing

Rania
11-19-2014, 11:21 PM
Shukria

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.