Log in

View Full Version : میرے ایک ظریفانہ مضمون ' زنانہ نفسیات ' سے اق&


bint-e-masroor
10-28-2014, 10:39 AM
میرے ایک ظریفانہ مضمون ' زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔
-------------------------------------------------------------------
عورت کو سمجھانے کی کبھی کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ اسے کیا سمجھنا ہے یہ آپ ہرگز نہیں سمجھ سکتے اور خصوصآً اگر وہ آپکی بیوی ہو ۔۔۔ یہاں آکر سبھی لغات دم توڑ دیتی ہیں ،، کیونکہ آپکی کس بات سے کس وقت وہ کیا مراد لے گی ، ابتداء سے انتہا تک یہ معاملہ صرف اسکے اور خدا کے بیچ رہتا ہے سو مجازی خدا کا اس میں گذر بھلا کہاں۔۔۔ اسی طرح اپنی بیوی سے ہرمعامے میں فوراً متفق ہوجانا بھی خطرے سے خالی نہیں ، کیونکہ ایک تو اس سے اسکے جہادی عزائم کی صحیح طور پہ تسکین نہیں ہوپاتی اور صلاحیت فساد کی نشونما ماند پڑنے کا خدشہ رہتا ہے تو ساتھ ہی اسے صحیح طور پہ یہ اندازہ بھی ہونے لگتا ہے کہ آپ اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔۔۔ عام طور پہ بیویوں کی گفتگو میں سراسر مقامی تشبیہات و علاقائی تراکیب استعمال کی جاتی ہیں ، لیکن انکے معانی و مفاہیم کا دائرہ اکثر بین الاقوامی نوعیت کا ہوا کرتا ہے اور تشریح کی باگیں بھی انہی کے ہاتھوں میں رہا کرتی ہیں، تاہم انکے الفاظ کے معانی کا سرچشمہ یا خاص منبع کوئی اور نہیں صرف انکی والدہ محترمہ کی ذات ہواکرتی ہے جسے اک ایسا سمندر سمجھیئے کہ جہاں سارے سینہ جاتی علوم اور غیبت پروری کے دریا آن گرتے ہیں ۔۔
ایسے لوگ کہ جو سخت عاقبت نا اندیش ہیں اور اسی وصف خاص کے سبب ، اسی خاتون سے شادی کرتے ہیں کہ جس سے محبت کرتے رہے ہوں تو انہیں دو طرح کی عجب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ شادی سے قبل کے دنوں میں ہی میں ادل بدل کر نئے نئے پیرائے سے بار بار یہ بات پوچھی جاتی ہے کہ " تم بعد میں کہیں بدل تو نہ جاؤ گے" گویا نسوانی مغالطہ یہ ہے کہ کوئی بھی عاشق اندرونی بناوٹ کے لحاظ سے ایسا چغد بدرجہ اؤل واقع ہوا کرتا ہے کہ ایسی بات کے نتیجے میں فوراً اپنے ہرجائی پن کے سارے منصوبےکا پورا پلان اور شیڈول اسی وقت اس عفیفہ کے سامنے کھول کے رکھ دےگا، اور اپنا کمینہ پن اس پہ اجاگر کرنے کے بعد وہیں کان پکڑ کر مرغابن جائےگا،،،
شادی کے فوراً بعد ایسے ہر گمان کو یقین میں بدل کر اکثر ارشاد ہوتا ہے،،، آپ پہلے سے کتنا بدل گئے ہیں ...!

(‘“*JiĢäR*”’)
10-30-2014, 02:11 PM
Very Nice

Rania
11-07-2014, 07:07 AM
Nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.