(‘“*JiĢäR*”’)
10-23-2014, 12:48 PM
پچاس لاکھ جی میل اکاؤنٹس کے پاس ورڈز لیک
http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/gmail-account-passwords-leaked.png
جی میل کے حوالے سے خبر ہے کہ اس کے پچاس لاکھ صارفین کے ای میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز کو بٹ کوائنز کے لئے مخصوص ایک روسی فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ یوزر نیم اور پاس ورڈز پرانے ہیں اور ان میں سے کئی اکاؤنٹس اب سرے سے موجود ہی نہیں، پھر میں احتیاطاً مشورہ دیا جاتا ہے کہ جی میل صارفین اپنے پاس ورڈز تبدیل کرلیں۔
یہ تمام پاس ورڈز جی میل کے جعلی لاگ ان پیجز اور دیگر ہیکنگ تکنیکس کے ذریعے حاصل کئے گئے۔ گوگل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے سسٹم میں ایسی کوئی خرابی دریافت نہیں ہوئی جو اس واقعے کی وجہ بنی ہو اور صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت اس کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گوگل اپنے صارفین کا ڈیٹا رمز نگاری یا انکرپشن کے بعد ہی محفوظ کرتا ہے۔ لہٰذا پاس ورڈز اور یوزر نیم کی اس طرح عیاں ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صارفین کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہیکرز کے ہاتھ لگے ہیں۔
یہ چیک کرنے کے لئے کہ آیا آپ کا جی میل اکاؤنٹ بھی ان پچاس لاکھ اکاؤنٹس میں شامل تو نہیں، اس ربط پر تشریف لے جائیں
https://isleaked.com/results/en