PDA

View Full Version : بلاول بتائیں بادشاہت اور جمہوریت میں کیا  


Rania
10-19-2014, 06:16 AM
http://img.dunyanews.tv/news/2014/October/10-18-14/news_big_images/241243_72180956.jpg
گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا، زرداری اور نواز سے اثاثے پوچھ لیں انہیں لیڈر مان لوں گا :خطاب
اسلام آباد (دنیا نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کے جواب میں عمران خان پیپلز پارٹی پر برس پڑے ، کہتے ہیں گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زبیرا نہیں بن جاتا ، کراچی میں جلسہ کر کے پی ٹی آئی کی نقل کی گئی ، لوگ بھی بھیڑ بکریوں کی طرح اکٹھے کئے گئے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں جلسہ کرکے تحریک انصاف کی نقل کی ، لیکن وہ کارکنوں میں جنون نہیں ڈال سکتی ، ایک جلسے پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے پی ٹی آئی نے چھیاسٹھ روز میں خرچ نہیں کئے ، کپتان نے پی پی چیئرمین کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہتے ، بلاول بتائیں کیا وہ بادشاہت اور جمہوریت کا فرق جانتے ہیں؟؟؟ پی پی چیئرمین آصف زرداری اور نواز شریف سے اثاثے پوچھ لیں ان کو لیڈر مان لیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ شارٹ کٹ استعمال کرکے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا اس مقصد کیلئے نیندیں حرام کرنا پڑتی ہیں ۔

AYAZ
10-20-2014, 03:33 PM
Pehley baap nie mulk ko khaya ab betay ko lei aya roti kapra makaan tou nahi dei sakey ab rahi rooz gaar wo bhi leney agaye

(‘“*JiĢäR*”’)
10-21-2014, 10:23 AM
Very nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.