PDA

View Full Version : Virtual Reality Kya Hai ?


(‘“*JiĢäR*”’)
10-11-2014, 10:47 AM
ورچوئل ریئلیٹی کیا ہے اور اوکیولس رفٹ ہیڈ سیٹ کیسے کام کرتا ہے

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/09/realitys.jpg

شاید آپ نے کبھی اخبارات، ٹی وی یا انٹرنیٹ پر ورچوئل ریئیلیٹی کا لفظ سنا ہو؟ آسان الفاظ میں اسے کچھ یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک آلات کی مدد سے ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جو دیکھنے اور محسوس کرنے میں بالکل اصل معلوم ہو تاہم حقیقت میں اسکا وجود ہی نہ ہو۔

یہ تصور کچھ نیا نہیں اور کم و بیش گذشتہ 100 سالوں سے ایسی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جسکی مدد سے انسانی دماغ کو دھوکہ دیا جاسکے اور نقل کو اصل کے طور پر پیش کیا جائے۔ دو سال قبل متعارف کروائے جانے والا ورچوئل ریئیلیٹی ہیڈ سیٹ
Rift (http://www.oculus.com/rift/)
بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ ڈیوائس جسے سر پر پہنا جاتا ہے اور یہ آپکی آنکھوں کے سامنے ایک پردہ ڈال دیتی ہے، دیکھنے میں کافی عجیب سی ہے۔ مگر جب اس پر گیم یا کوئی ورچوئل سین چلتا ہے تو آپ اپنے آپکو اسی دنیا کا حصہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس میں لگے سنسرز آپ کے سر کی حرکت کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں ، جسکی مدد سے آپ کو شائبہ تک نہیں ہوتا کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے نظر آنے والا منظر دراصل ایک دھوکہ ہے۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/09/rift.jpg

اسے پہننا اور پھر پہنے رکھنا بہت ہی آسان ہے، اسکے کم وزن کی بدولت آپ اس پر گھنٹوں کوئی گیم کھیل سکتے ہیں، اسی طرح عام سکرین کی نسبت اس میں دیکھنے کی حد پر کوئی قید نہیں ─ آپ جتنا دور دیکھنا چاہیں یا جیسے مرضی گردن گھمائیں بالکل عام زندگی کی طرح چاروں طرف وہی منظر نظر آئے گا۔

اس ڈیوائس کے تخلیق کار
Palmer Luckey
نے محض 19 سال کی عمر میں اسکا ایک پروٹوٹائپ تیار کیا جسے شہرت یافتہ گیمز
Doom
اور
Quake
کے پروگرامر
John Carmack
نے کافی پسند کیا۔ اسکے بعد گیم انڈسٹری کے ماہرین کی معاونت سے پالمر نے کراؤ فنڈنگ ویب سائیٹ کک سٹارٹر پر 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کے فنڈ کی اپیل کی اور حیران کن طور پر اسکی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی لوگوں نے اصل رقم کا دس گنا یعنی کم و بیش 25 لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیے۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/09/vr-headset.jpg

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عام صارفین کے لیے پراڈکٹ متعارف کروانے سے قبل ہی فیس بک نے اس کمپنی کو 2 بلین امریکی ڈالر میں خرید لیا ہے۔ اب تک
Rift
کے چار مختلف ورژن متعارف کروائے جاچکے ہیں، تاہم ابھی یہ صرف ڈیویلپرز کے لیے ہی دستیاب ہے، امید کی جارہی ہے کہ عام صارفین سال 2015 کے اختتام تک یہ ڈیوائسز خرید سکیں گے۔ ہیڈ سیٹ پر کوئی گیم کھیلنے کے لیے آپ کو اس کے کنٹرول باکس کو اپنے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنا ہوتا ہے، تاہم کمپنی ذراع کے مطابق جلد یہ ہیڈ سیٹ موبائل فونز کے لیے بھی کام کرئے گا۔

Rania
10-11-2014, 02:45 PM
Thanks for sharing

sana khan
10-11-2014, 06:11 PM
nyc sharing...........

Princess Urwa
10-13-2014, 07:04 PM
thanks for sharing

Masoom pari
10-15-2014, 10:17 AM
Nyce Thnx for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
10-18-2014, 09:03 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.