PDA

View Full Version : Maxthon Ne New FasT Web Browser MxNitro Mutarif Krwa Diya


(‘“*JiĢäR*”’)
09-26-2014, 09:28 AM
Maxthon
نے نیا تیز ترین ویب براؤزر
MxNitro
متعارف کروا دیا

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/09/Nitro.jpg

شاید آپ میں سے چند دوست
Maxthon
ویب براؤزر کے بارے میں جانتے ہوں، چینی ڈیویلپرز کی جانب سے تیار کیا گیا یہ براؤزر مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ تاہم اس میں بہت سے مزید فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہےاور یہ اسکی نسبت کافی تیز بھی ہے۔

گو کہ یہ براؤزر کم و بیش دس سال پہلے لانچ کیا گیا تھا تاہم اسے زیادہ مقبولیت حالیہ چند سالوں میں ہی حاصل ہوئی ہے اور اب یہ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل آپریٹنگ سسٹمز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اپنی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے اب کمپنی کی جانب سے نیا ویب براؤزر
MxNitro
پیش کیا گیا ہے۔ جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ کمپنی دعوی کے مطابق اس وقت کا سب سے تیز ترین ویب براؤزر بھی ہے۔

یہ ویب براؤز جو فی الوقت صرف ونڈوز صارفین کے لیے دستیاب ہے، دیگر مشہور براؤزرز جیسے گوگل کروم کے مقابلے میں نہ صرف جلدی انسٹال ہوجاتا ہے بلکہ کھلتا بھی تین گنا تیزی سے ہے۔ اس کا انٹرفیس بہت ہی آسان اور سادہ ہے، جسکی بدولت یہ کافی تیزی سے کام کرتا ہے اور کروم کے مقابلے میں کوئی بھی ویب سائیٹ تیس فیصد تیزی سے کھولتا ہے۔

گوکہ یہ براؤزر ابھی پلگ انز اور دیگر بہت سے فیچرز سے محروم ہے، تاہم وہ صارفین جو اپنے موجودہ ویب براؤزر کی سپیڈ سے پریشان ہیں انکے لیے یقیناً یہ ایک مفید سافٹوئیر ہے۔

کمپنی دعوی ایک طرف لیکن ہماری ٹیسٹنگ کے دوران بھی یہ براؤزر بہت تیز رفتار ثابت ہوا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

اسے اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں
:
Maxthon Mxnitro > http://usa.maxthon.com/mxnitro/ (http://usa.maxthon.com/mxnitro/)

Masoom pari
09-26-2014, 10:47 AM
Thnx For Sharing

Flower~
09-26-2014, 11:53 AM
v nice .

Cute Anam
09-26-2014, 07:04 PM
thanx 4 sharing .

AYAZ
09-27-2014, 03:31 AM
Hmm first time suna yeh web browser but firefox and chrome kafi fast hie aur kafi log use kar rahey hie that's why ais web browser ko itni popularity nah mil saki

QUEEN OF HEARTS ...
09-27-2014, 05:16 PM
Mein naay bhi first time suna hai mein khud chrome use karty hoon
Thanks for sharin

Princess Urwa
09-30-2014, 07:08 AM
thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
10-01-2014, 02:17 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.