Log in

View Full Version : اچھا ! دعا قبول ہو گئی


bint-e-masroor
09-23-2014, 09:15 AM
اچھا ! دعا قبول ہو گئی اور جو مانگا مل گیا تو ہم کیا کرتے ہیں ؟ یا اللہ بیٹی کی شادی اچھی جگہ کرا دے ۔ اچھا رشتہ بھیج دے ۔ اور جب اچھا رشتہ آگیا تو پھر شادی کی تیاریوں اور تقریبات میں جو کچھ ہم کر رہے ہوتے ہیں وہ ہرگز اللہ کو راضی کرنے والے اعمال نہیں ہوتے ۔ گانا بجانا ، ڈانس پارٹیاں ، ہلڑ بازی ، نمود و نمائش ، اسراف ، نمازوں سے غفلت وغیرہ ۔ چلو بھئی شادی ہو گئی ۔ اب بچی اپنے گھر خوش نہیں تو پھر اللہ یاد آ گیا۔ اور خدانخواستہ بچی واپس گھر لوٹا دی گئی تو بجائے اپنی بد اعمالیوں کا محاسبہ کرنے کے اور شادی کے ہنگاموں کے دوران کی جانے والی خرافات کا جائزہ لینے کے ، اپنے رب اور تقدیر سے شاکی ۔ اسی طرح کامیابیوں پر لمبے چوڑے دعوے ۔۔۔ میں نے یہ کیا ۔۔۔ میں نے وہ کیا ۔۔۔ اور ناکامیوں پر ۔۔۔ اگر میں یوں نہ کرتا تو یہ نہ ہوتا ۔۔۔ اگر میں ایسا کر لیتا تو یہ ہو جاتا۔۔۔ کیا ہم مسلمان اس طرح کی باتیں نہیں کرتے ؟ کیا یہ سب تقدیر پر ایمان کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے ؟
*

Flower~
09-23-2014, 10:42 AM
sahi baat hai
nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.