PDA

View Full Version : ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس البیرتو کے نام


karwanpak
09-16-2014, 12:24 PM
میڈرڈ (آن لائن) ہسپانوی سائیکل سوار البیرتوکونتادور نے ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس جیت لی ہے۔

کونتادور نے بارش کے باوجود ریس کے آخری یعنی اکیسویں مرحلے میں بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ٹیم ٹنکوف ساکسو کے کونتادور ٹور ڈی اسپین جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وہ 2008ء اور 2012ء میں یہ ریس جیت چکے ہیں۔ البیرتوکونتادورٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے باہر ہو گئے تھے۔



For more detail visit this link (http://www.karwanonline.pk/news/22612/2014-09-15/tour-de-spain-race/)

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.