PDA

View Full Version : سیلاب کا رخ سندھ کی جانب، متاثرین 24 لاکھ


karwanpak
09-16-2014, 12:16 PM
مظفر گڑھ (کاروان ڈیسک) سیلابی ریلہ پنجاب میں بربادی پھیلاتا ہوا سندھ کی جانب بڑھنے لگا۔ ضلع مظفر گڑھ میں سپر بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی سیت پور شہر میں داخل ہو گیا، ہیڈ پنجند کے قریب بیٹ گوپانگ اور سرور آباد، زمیندارہ بند ٹوٹ گئے، 85 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔ گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی گھوٹکی میں کچے کے علاقوں میں داخل ہوگیا۔ پنجاب میں حکام کے مطابق بارشوں اور اس کے بعد دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 209 ہو گئی ہے۔

دریائے چناب کے سیلابی ریلے نے اب تک سیکڑوں بستیاں صفحہ ہستی سے مٹا دیں ۔ ہیڈ پنجند کے قریب بیٹ گوپانگ اور سرور آباد زمیندارہ بند ٹوٹنے سے 85 سے زائد دیہات ڈوب گئے ۔ علی پور میں سیت پور کے مقام پر سپر بند ٹوٹنے سے پانی شہر میں داخل ہوگیا جس کے بعد سیت پور اور علی پور کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیت پور اور نواحی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔

For more detail visit this link (http://www.karwanonline.pk/news/22602/2014-09-15/flood-in-pakistan/)

Flower~
09-16-2014, 12:19 PM
Govt ko ab akal se kaam le kar dam bnane per tawaja deni chai .
ALLAH hum sab ki hifazat farmay aameen

singleboy56
10-02-2014, 09:11 PM
Allah rehem kry. Ameen

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.