PDA

View Full Version : والدین کے لئے بہت بڑا لمحہء فکریہ ہے یہ !


bint-e-masroor
09-16-2014, 09:26 AM
میں ماڈرن دور کا مسلم لڑکا ہوں
میرے حلئے پر نہ جانا ، یہ تو ماحول اور فیشن کے ساتھ بدلتا رہتا ہے
داڑھی میری کفار کی شباہت پر ہے ، ہئیر سٹائل بھی آئے دن ہی نیا ہوتا ہے
Hair Gel لگا لگا کر تو لگتا ہے ٹکلا ہی ہو جاؤں گا مگر کیا کروں کرنا پڑتا ہے
ہاتھ میں کڑا بھی ہے ، گلے میں چین بھی ہے ، ہاں ہاں مجھے پتا ہے کہ مرد کو زیور پہننا مانع ہے
جینز بھی ٹائٹ ہے ، کولہوں سے بس اتنی گرتی ہوئی کہ انڈر ویئر نظر آ جائے
کیا کروں یار فیشن جو ہوا کرنا پڑتا ہے ،
سگریٹ، شراب اور گرل فرینڈ تو اب سوسائٹی کا حصہ ہوا نا !
سب ہی کرنا پڑتا ہے ! نہیں کروں گا تو ماحول میں فٹ کیسے ہوں گا ؟؟

_____________

مجھہ سے ملیں میں ایک مسلمان لڑکی ہوں ، ہاں ہاں کوئی بات نہیں یار ، ملنے میں کیا ہے ،
کوئی کھا تھوڑی جاؤ گے تم ، ہم لوگ دقیانوسی خیالات کے مالک نہیں ہیں یار کہ عورتوں کو پردے میں رکھیں
میں عورت ضرور ہوں مگر مرد کی برابری میرا حق ہے
ویسے بھی پردہ نظر کا ہونا چاہئے یا پھر مردوں کو منع کرو نہ کہ مت دیکھا کریں کھا جانے والی نظروں سے ہمیں
میں آج کی ماڈرن نسل سے ہوں ، آزادی میرا بھی حق ہے
کیا ہوا جو میں آستین کے بغیر ، کھلے گلے کی قمیض اور گٹھنوں تک اونچی ٹراؤزر پہنتی ہوں
دوپٹہ نہیں اوڑھتی ، باریک کپڑے پہنتی ہوں ، اب گرمی میں نہیں ہوتا یہ سب مجھ سے
بوائے فرینڈ بھی ہے ، موبائل پر لڑکوں سے بھی باتیں کرتی ہوں
کبھی رات گئے دیر سے گھر آتی ہوں ، بھائی بھی تو ایسا ہی کرتے ہیں
سگریٹ یا شیشہ پی لیتی ہوں تو مر تو نہیں جاؤں گی ، لڑکے بھی تو پیتے ہیں ان کو کوئی لیکچر کیوں نہیں دیتا
مجھے نہ سناؤ باتیں او کے، اپنا اچھا برا جانتی ہوں میں ، پڑھی لکھی ہوں آخر ، کوئی گاؤں کی جاہل نہیں ہوں میں
ایک سناؤ گے تو چار سنو گے بھی مجھ سے سمجھے

____________
والدین کے لئے بہت بڑا لمحہء فکریہ ہے یہ !

مندرجہ بالا صورتحال ہر گھر کا حصہ ابھی نہ بھی ہو مگر معاشرے کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اگر اس پر ابھی ہی قابو نہ پایا گیا تو ایسا ہوتے دیر بھی نہیں لگے گی ، اکثر سننے کو ملتا ہے کہ میڈیا نے نوجوان نسل کو بگاڑ دیا ہے ، میڈیا کو سارا الزام دینا غلط ہے ، الزام دینا ہے تو والدین کو دو ، گھریلو تربیت جن کا فرض ہے ، ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے نا ؟؟ آج کی کتنی مائیں اپنا یہ فرض ادا کر رہی ہیں ، کتنے باپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی فکر کرتے ہیں ؟؟

سب نے میڈیا ہی کو استاد ماں لیا ہے جو آج کل کی نسل کو دھیرے دھیرے دین سے دور کرتا جا رہا ہے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.