PDA

View Full Version : Internet Ki Sab Sy Bari Hacking


(‘“*JiĢäR*”’)
08-21-2014, 01:07 PM
انٹرنیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی ہیکنگ ، 1.2 ارب اکاؤنٹ ہیک کرلیے گئے

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی ہیکرز کے ایک گروہ نے انٹرنیٹ پر آج تک کی سب سے بڑی ہیکنگ کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/08/hackers-hacking-2.jpg

امریکی کمپنی
Hold Security
کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہیکرز کے اس گروہ نے کم و بیش 1.2 ارب انٹرنیٹ اکاؤنٹس اور500 ملین ای میل ایڈریسز کو ہیک کرلیا ہے۔ اسکے علاوہ ہیکرز نے صارفین کے کریڈٹ کارڈ ڈیٹا اور دیگر اہم معلومات بھی اپنے پاس سٹور کررکھی ہیں۔

ہیک ہونے والی ویب سائیٹس کی تعداد کم و بیش 4 لاکھ کے قریب ہے اور اس میں چھوٹی بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ صارفین کی ذاتی ویب سائیٹس اور بلاگ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے یہ ڈیٹا ابھی کسی دوسری پارٹی کو فروخت نہیں کیا، بلکہ صارفین کے اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے فیس بک، ٹوئٹر اور ای میل سپیمنگ کا کام کررہے ہیں۔

ہیکرز کی جانب سے ایک آسان اور موثر تکنیک استعمال کی گئی جسکی بدولت دنیا بھر میں بہت سے کمپیوٹرز میں ایک وائرس کو داخل کیا گیا۔ اب جب بھی وہ کمپیوٹر صارف کوئی ویب سائیٹ کھولتا تو بیک گراؤنڈ میں چلنے والا یہ وائرس اس ویب سائیٹ پر
SQL injection
کے ذریعے معلومات حاصل کرلیتا اور صارف کو اسکی خبر بھی نہ ہوتی۔

رپورٹ میں ہیک کی جانے والی ویب سائیٹس کے ناموں کو تو ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم اس میں فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر بڑی ویب سائیٹس بھی شامل ہیں۔

آپ کے خیال میں کیا واقعی ہیکرز اتنی بڑی تعداد میں صارفین کے ڈیٹا کو ہیک کرسکتے ہیں یا پھر یہ انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے اپنی دکان چمکانے کا ایک حربہ ہے؟

J.D
08-21-2014, 01:27 PM
oh teri khair hoveee.... acha hua mere pass creditcard nahi :D

Mf Great Power
08-21-2014, 04:14 PM
ye news mah ne behi parhi the

AYAZ
08-21-2014, 08:16 PM
Oh wesay ab har jaga database honey laga hie har cheez mei tou yeh hacking buhat hogi aur logo ki information bhi misused ho sakti hie

Saraabi
08-22-2014, 01:32 AM
Chura lein ... mera kia jata hai ... :hunh

Flower~
08-22-2014, 10:16 AM
:990: .......

Masoom pari
08-24-2014, 10:06 AM
Lo jee ab yh sab bhi dekhne ke din aagye

mobi_loger
08-24-2014, 02:33 PM
yes! that is true and it was big loss

(‘“*JiĢäR*”’)
08-26-2014, 09:53 AM
Thanks

pakeeza
08-31-2014, 02:33 PM
Goood ShaarinG

(‘“*JiĢäR*”’)
09-03-2014, 02:19 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.