King Of Heart
07-19-2014, 02:24 PM
نغمہ جو ہے تو روح میں ہے ، نے میں کچھ نہیں
نغمہ جو ہے تو روح میں ہے ، نے میں کچھ نہیں
گر تجھ میں کچھ نہیں تو کسی شے میں کچھ نہیں
تیرے لہو کی آنچ سے گرمی ہے جسم کی !
مے کے ہزار وصف سہی مے میں کچھ نہیں
جس میں خلوص فکر نہ ہو وہ سخن فضول !
جس میں نہ دل شریک ہو اس لے میں کچھ نہیں
کشکول فن اٹھا کے سوئے خسرواں نہ جا
اب دست اختیار جم و لے میں کچھ نہیں
شاعر: ساحر لدھیانوی
Post By:King Of Hearts